حمد


مضامین

  خدا کے نام نامی سے سخن ایجاد کرتا ہوں  کرم یہ بھی ہے اس کا میں جو اس کو یاد کرتا ہوں    اسی کے ذکر سے پاتا ہوں اطمینان کی دولت اسی کی آیتوں سے صحنِ جاں آباد کرتا ہوں    وہی زادِ نفس میرا ، وہی فریاد رس میرا میں جب کرتا ہو...


زمیں زاد سارے یہ تسلیم کرنے لگے ہیں  کہ اس خاک داں کا کوئی اور حاکم جو سب سے بڑا ہے ۔۔جو سب سے جدا ہے  وہی ہے جو اک امرِ کُن سے ۔۔زمانے ہمیشہ بدل ڈالتا ہے  وہ مختارِ کل ہے ۔۔وہی کبرِیا ہے  وہی اک خدا ہے  وہ اک آن میں جس کو چاہے بنا دے  وہ چ...


کس نے غنچوں کو نازکی بخشی سنگ کو کس نے پختگی بخشی کس نے بخشی زباں کو گویائی کس نے آنکھوں کو روشنی بخشی کس نے پرواز کا ہنر بخشا کس نے فہمِ شناوری بخشی ابر سے آب کس نے برسا کر مردہ مٹّی کو زندگی بخشی کون آب و ہوا کا مالک ہے کس نے پودوں کو ت...


سب کچھ ہے خدا ، اُس کے سوا کچھ بھی نہیں ہے انسان ہو کتنا ہی بڑا ، کچھ بھی نہیں ہے  اوصاف ہیں تیرے حدِ ادراک سے بالا کیا سمجھے کوئی فکرِ رسا کچھ بھی نہیں ہے تو جسم کا مالک ہے تو ہی جان کا مالک انسان کے قبضے میں ہے کیا؟ کچھ بھی نہیں ہے سب تیرا...


حمد ر ب کریم ہم نے تجھے جانا ہے فقط تیری عطا سے سورج کے اجالے سے فضاؤں سے ، خلا سے چاند اور ستاروں کی چمک اور ضیا سے جنگل کی خموشی سے ، پہاڑوں کی انا سے پرہول سمندر سے ، پر اسرار گھٹا سے بجلی کے چمکنے سے ، کڑکنے کی صدا سے مٹی ...


کبھی خزاں ، کبھی فصل بہار دیتا ہے  وجود ذات کا وہ اعتبار دیتا ہے  کہیں پہ حسن کے نقشے سنوار دیتا ہے کہیں وہ عشق کے جذبے ابھار دیتا ہے  کسی کو دیتا ہے توفیق منزل مقصود کسی کو راہ کے گرد و غبار دیتا ہے  کسی کو موت کے نرغے میں بخشتا ہے حیات کس...


(صنعت غیر منقوط) کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس سرِ صحرا ، سرِ ساحل ، سرِ رہ کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس رسالہ در رسالہ اسمِ واحد دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس حوالہ در حوالہ ، درس در درس گماں اُس کا ہوا ہے عکس در...


اے خدا جب تو روبرو کرنا اپنے بندے کو سرخرو کرنا تو ہے نزدیک میری شہ رگ سے  کاش آ جائے گفتگو کرنا تیرے ہاتھوں میں فیصلے سارے کام میرا ہے جستجو کرنا چاک دامن ہے ، تو عنایت کر مجھ کو آتا نہیں رفو کرنا بر محل پُر اثر دعا دیدے  سیکھ بیٹھا ہوں ...


اللہ ایک بار اس کو دیکھ ذرا تو پکار کے رکھ دے گا تیرے دل سے ہر اک بوجھ اتار کے   خود اپنے منکروں کی بھی کرتا ہے پرورش ‘‘دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے’’    ٭٭٭ اللہ تیرے در کا یہ ادنیٰ سا بھکاری زہراب غم زیست جو پیتا ...


تیرے ذکر سے میری آبرو ، تیری شان جل جلالہ تو میرے کلام کا رنگ و بو ، تیری شان جل جلالہ جو چٹک کے غنچہ کھلے یہاں ، تو کرے وہ وصف تیرا بیاں ہے چمن چمن تیری گفتگو ، تیری شان جل جلالہ میرے دل میں عشقِ نبی دیا ، جو دیا بجھا تھا جلا دیا جسے چاہے جی...


میں تہی نوا میں تہی ثنا میں لکھوں گا کیا؟ مگر اے خدا مری پوٹلی میں جو تیرے دھیان کی جوت ہے یہی رت جگا مرا مال ہے یہی مال میرا کمال ہے *عباس تابش*


اے خدا!  میری دعا ہے کہ میں جب تجھ کوپکاروں تومری رات کے ماتھے پہ ترے نام کاسورج  ‘  دہکے اے خدا!   میری دعاہے کہ گجر دم کی پراسرار فضاؤں میں مہکے! ترا نطق کسی شاخِ برہنہ پہ اترتی ہوئی چڑیا کی طرح میرے دل میں کسی بے نام سے احساسِ مسرت سے...