حمد رب جلیل

مصنف : فراغ روہوی

سلسلہ : حمد

شمارہ : مئی 2021

(صنعت غیر منقوط)
کہاں کوئی رہا ہے عکس در عکس
وہی ہم کو ملا ہے عکس در عکس
سرِ صحرا ، سرِ ساحل ، سرِ رہ
کلام اُس کا لکھا ہے عکس در عکس
رسالہ در رسالہ اسمِ واحد
دکھائی دے رہا ہے عکس در عکس
حوالہ در حوالہ ، درس در درس
گماں اُس کا ہوا ہے عکس در عکس
سلاسل در سلاسل ، دار در دار
اُسی کا سلسلہ ہے عکس در عکس
ہمالہ در ہمالہ ، سطح در سطح
وہی حاوی رہا ہے عکس در عکس