جادو جنات کی طرف رجحان ہمارے معاشرے میں اس قدر زیادہ ہو گیا ہے کہ کسی کو کوئی ٹھوکر بھی لگے تو وہ سوچتا ہے کہ کہیں مجھ پر کسی نے جادو تو نہیں کروا دیا۔ امتحان میں نمبر کم آئیں، بزنس کامیاب نہ ہو، نوکری نہ ملے تو دھیان جادو جنات کی طرف جاتا ہے۔ حالانکہ دنیاوی معاملات میں ناکامی ہونے کی بہت سی دنیاوی وجوہات بھی ہوتی ہیں جیسے اچھی پلاننگ نہ کرنا، محنت کم کرنا، یا بعض اوقات محنت ٹھیک سمت میں نہیں ہوتی، دنیاوی علوم اور تدابیر کا استعمال نہ کرنا وغیرہ وغیرہ۔ ورنہ تو کامیاب لوگوں پر بھی جادو ہو سکتا ہے، جبکہ جادو کا رونا زیادہ ترناکام لوگ ہی روتے ہیں۔
جادو کے بارے میں گمان کرنے سے کیا ہوتا ہے؟
میں ایسے کئی لوگوں کو جانتا ہوں جنہیں کسی عامل نے بتایا کہ آپ پر تو سخت جادو ہے آپ کا کوئی کام ٹھیک نہیں ہو سکتا۔ لوگوں نے عامل کی اس بات پر یقین کر لیا اور (ان کے اپنے غلط یقین کی وجہ سے) ان کے کام ہونا بند ہو گئے۔ جب انہی لوگوں کو یہ بتایا گیا کہ ان پر تو کوئی جادو نہیں ہے، عامل نے غلط بتایا ہے، آپ تو بالکل ٹھیک ہیں، کوئی رکاوٹ نہیں ہے تو یہ سننے کے بعد ان کی زندگی ٹھیک ہو گئی، خوشی اور کامیابی واپس آ گئی۔ ان کے یقین اور صحیح علم کی وجہ سے۔
جادو کے نفسیاتی اثرات
جادو بذات خود اتنا خطرناک نہیں ہوتا جتنا یہ گمان خطرناک ہوتا ہے کہ ہم پر جادو ہو گیا ہے۔ جیسا کہ ایک تحقیق کے مطابق سانپ کے کاٹنے سے مرنے والوں میں سے صرف 20 فیصد سانپ کے زہر سے مرتے ہیں، باقی 80 فیصد صرف اس خوف اور یقین سے مر جاتے ہیں کہ ہمیں سانپ نے کاٹ لیا ہے اب ہم مر جائیں گے۔ کیونکہ 80 فیصد سانپ زہریلے ہوتے ہی نہیں۔ بالکل اسی طرح رکاوٹیں اور تکالیف محسوس کرنے والے بھی صرف 20 فیصد لوگوں پر جادو اصل میں ہوتا ہے۔ باقی 80 فیصد تو صرف جادو کے خوف اور اس کے بارے میں غلط یقین کی وجہ اپنی زندگیاں ناکام کیے بیٹھے ہوتے ہیں۔ عامل حضرات اپنا کاروبار چمکانے کے لیے ہر دوسرے شخص کو بتاتے پھرتے ہیں کہ تم پر تو بہت سخت جادو ہے حالانکہ ان پر جادو نہیں ہوتا۔
عامل حضرات ہر ایک کو جادو کا کیوں بتاتے ہیں؟عامل حضرات جنات سے انفارمیشن لیتے ہیں، اور جنات تو جھوٹ اور غلط انفارمیشن دینے میں مشہور ہیں۔ جنات انسان کا دماغ پڑھ کر اس کے مسئلے جان لیتے ہیں اور پھر عامل جن کی فراہم کردہ معلومات پر پہلے یہ بتاتا ہے کہ آپ کو یہ یہ مسئلے ہیں،جس سے انسان بہت Impress ہو جاتا ہے کہ یہ تو بہت پہنچا ہوا بزرگ ہے۔ پھر وہ عامل جنات کا بتایا ہوا یہ جھوٹ بولتا ہے کہ تم پر تو جادو ہے، اور پھر یہ جھوٹ کہ فلاں نے تم پر جادو کیا ہے وغیرہ وغیرہ۔ اور پھر اسی سب میں عامل کی روزی بھی پوشیدہ ہے، لوگ جادو کے توڑ کرنے کے لیے اسی عامل کو پیسے دیتے ہیں۔
کالا جادو کیا ہوتا ہے؟
ایک یہ بات بھی بتائی جاتی ہے کہ تم پر کالا جادو ہے مطلب سخت ترین والا جادو۔ کالا جادو اس دنیا میں ایک فیصد سے بھی کم لوگوں پر ہوتا ہو گا۔ کالا جادو انتہائی غیر اسلامی اور بے حرمتی والے طریقوں سے کیا جاتا ہے کہ بتایا نہیں جا سکتا۔ کالا جادو اتنا خطرناک ہوتا ہے کہ وہ لمحوں میں انسان کی زندگی ختم کرنے یا کم از کم مفلوج کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اگر کوئی شخص اپنے روز مرہ کے کام سرانجام دے رہا ہے، کھانا پینا سونا جاگنا کر رہا ہے اور سوشل میڈیا یا ظاہر میں خود کسی کو اپنے مسائل یا کیفیت بتا رہا ہے تو وہ یقین رکھے کہ اس پر کم از کم کالا جادو نہیں ہے۔ اگر اس پر کالا جادو ہوتا تو وہ خود کسی کو یہ بتانے کی پوزیشن میں نہ ہوتا۔
جادو کی طرف رجحان
جو لوگ بات بات پر یہ سوچتے ہیں کہ ہم پر جادو تو نہیں ہو گیا، ان پر ہلکا سا جادو اور بہت جلدی اور بہت زیادہ اثر کرتا ہے۔ اس کے برعکس مضبوط سوچ اور ایمان والے افراد پر جادو بہت کم اور مشکل سے اثر کرتا ہے۔
جنات کی شرارتیں
بعض اوقات جنات شرارت کرتے ہیں جیسے کسی کے گھر میں خون کے چھینٹے گرنا، یا کسی کے کپڑوں پر Cut لگ جانا جیسے کسی نے قینچی سے کاٹے ہوں، یا کبھی اچانک بغیر وجہ کے کوئی گندی سے بدبو آنا اور کچھ دیر بعد ختم ہو جانا، ایسے محسوس ہونا کہ کمرے میں کوئی اور بھی ہے، یا ہمارے پیچھے پیچھے کوئی چل رہا ہے وغیرہ وغیرہ۔ جنات کی ان حرکتوں کا مقصد صرف خوف زدہ کرنا ہوتا ہے، ورنہ جادو ان حرکتوں کے بغیر بھی کیا جا سکتا ہے۔ اکثر لڑکیوں کے رشتوں میں اس طرح کے مسئلے ہوتے ہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے، لوگ آتے ہیں، بہت پسند کرتے ہیں، رشتہ کرنے کی طرف جاتے ہیں لیکن اچانک رشتہ فائنل ہوتے ہوتے بغیر کسی وجہ کے ختم ہو جاتا ہے۔ یہ بھی جنات کرتے ہیں، وہ رشتے نہیں ہونے دیتے۔ جنات دوست ہوں یا دشمن ان کی دوستی انسانوں کے لیے اچھی نہیں ہوتی۔
نفسیاتی بیماریاں یا جادو جنات کے اثرات؟
عامل حضرات کہتے ہیں کہ انسان پر جادو اور جنات اثر انداز ہوتے ہیں، اس کے ذہن میں منفی خیالات ڈالتے ہیں، اور حواس پر قابو پا کر مختلف اور عجیب و غریب روئیے پیش کرتے ہیں۔جبکہ سائیکالوجی کہتی ہے کہ یہ جادو وغیرہ کچھ نہیں ہوتا، انسان پریشان اور ڈپریس ہوتا ہے تو منفی خیالات جنم لیتے ہیں، بات بڑھتی جاے تو OCD اور Schizophrenia وغیرہ کی نفسیاتی بیماری بن جاتی ہے۔ ان سب کا نفسیاتی علاج ہونا چاہئیے نہ کہ جادو جنات کا۔حقیقت یہ ہے کہ یہ دونوں باتیں اپنی اپنی جگہ ٹھیک ہیں، یہ دو مختلف علوم ہیں۔ ان کا آپس میں کوئی تضاد نہیں ہے، کسی ایک کو صحیح اور کسی ایک کو غلط کہنا ضروری نہیں ہے۔ جادو جنات اور نفسیاتی مسائل کو الگ الگ سمجھنے اور ماننے کی ضرورت ہے۔ ایسا ہے کہ جب جادو جنات کسی انسان پر اثر انداز ہوتے ہیں تو وہ اصل میں انسان کی نفسیات پر ہی اثر انداز ہوتے ہیں، نفسیات کو گڑبڑ کر دیتے ہیں۔ اور نفسیاتی مسئلے جنم لیتے ہیں۔ دوسری طرف جب کوئی انسان پریشان اور ڈپریس ہوتا ہے تو اس پر جادو جنات کے اثر انداز ہونے کے چانسز زیادہ ہو جاتے ہیں۔ ایک مضبوط سوچ والے انسان پر جادو جنات مشکل سے اور کم اثر کرتے ہیں، پریشان اور نفسیاتی مریض پر زیادہ اثر انداز ہوتے ہیں۔خلاصہ یہ کہ یہ دونوں باتیں اپنی جگہ ٹھیک ہیں۔ بعض اوقات جادو جنات ہوتے ہیں، اس کے علاوہ کوئی نفسیاتی مسئلہ نہیں ہوتا۔ اور بعض اوقات صرف اور صرف نفسیاتی مسئلے ہوتے ہیں جادو جنات نہیں ہوتے۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کوئی یہ فرق جاننے والا ہو اور صحیح وجہ جان کر علاج کرے۔جبکہ ہمارے ہاں سائیکالوجسٹ عامل حضرات کو جھٹلاتے ہیں اور عامل سائیکالوجسٹس کو۔
جادو اور جنات سے بچنے کی آسان تدابیر
1۔ نماز اور ذکر اذکار کرنے سے جادو اور جنات سے بہت حد تک بچت اور حفاظت ہوتی رہتی ہے۔ نماز اور اذکار سے دور لوگ بہت آسانی سے جادو اور جنات کے شکنجے میں آ جاتے ہیں۔ ذکر اذکار ہمارے گرد ایک ڈھال بنا لیتے ہیں جو ہماری حفاظت کرتی ہے جادو جنات حسد نظر وغیرہ سے۔
2۔ جادو کی طرف سے اپنا رجحان ہٹائیں، ہر چیز جادو نہیں ہوتی۔ جتنا آپ جادو کے بارے میں سوچنا چھوڑیں گے اتنا ہی جادو سے محفوظ رہیں گے۔
3۔ جب بھی جنات کی کوئی شرارت دیکھیں یا کچھ unusual محسوس کریں تو اس پر تین پانچ یا سات دفعہ ''یا مانع'' Ya Maney O پڑھ کر پھونک دیں۔ اللہ کا نام ہے ''المانع'' یعنی منع کرنے والا، ہم جب ''یامانع'' پڑھتے ہیں تو اس کا مطلب ہوتا ہے کہ ''اے منع کرنے والے اس چیز کو منع کر دے''۔ یامانع پڑھتے ہوے ذہن میں صرف وہی چیز رکھیں جسے منع کرنا ہے۔ یہ بہت کارآمد ہے۔
4۔ تیسرے کلمے کا ورد کیا کریں۔ تیسرا کلمہ خود بخود جادو کا توڑ کرتا رہتا ہے۔ اس کے علاوہ جب بھی پانی پینا ہو اس پر تین دفعہ دل میں تیسرا کلمہ پڑھ کر پیا کریں۔ اس سے آپ کا اندر بھی جادو کے اثرات سے صاف ہوتا جاے گا۔
soul energy activation
یہ مشق ہمارے اندر موجود روحانی انرجی کو Activate کرتی ہے جو خود ہی جادو کو توڑ کر دیتی ہے۔ اور یہ روحانی انرجی ہمارے ارد گرد جو Aura بناتی ہے اس کی وجہ سے جنات بھی ہمارے نزدیک نہیں آ سکتے۔ روزانہ یہ مشق کرنے والے جادو جنات کے اثرات سے محفوظ رہتے ہیں، اگر جادو ہو بھی تو ختم ہو جاتا ہے، جنات
بھاگ جاتے ہیں۔