پانچ چیزیں جو مثبت ہیں مگر وہ ہماری ویلیو ڈاون کرتی ہیں

مصنف : جويريہ ساجد

سلسلہ : سماجیات

شمارہ : مئی 2025

سماجيات

پانچ چیزیں جو مثبت ہیں مگر وہ ہماری ویلیو ڈاون کرتی ہیں

جويريہ ساجد

1-جب کوئی ہمارا شکریہ ادا کرئے اور ہم اسے وصول کرنے کے بجائے غیر ضروری عاجزی دکھائیں کہ نہیں کوئی بات نہیں-یہ کون سا بڑی بات ہے-ایسا تو سب کرتے ہیں۔Not a big dealاس سے لوگ واقعی یہ سمجھنے لگتے ہیں کہ ہاں ایسی بھی کوئی بڑی بات نہیں۔ جب کوئی شکریہ کہے تو اسے کہیںSo nice of you 🙂

2- جب کوئی ہماری یا ہماری کسی چیز کی تعریف کرئے اور ہم اسے سچ بتانا ضروری سمجھیں۔جیسے ارے یہ تو چیز تو بہت سستی لی ہے پتہ ہے کتنے کی لی۔۔۔؟ارے نہیں سمارٹ نہیں ہوئی آؤٹ فٹ ایسا ہے-وغیرہ وغیرہ-ہم ایسا انکساری میں کرتے ہیں مگر لوگ ہمیں ہلکا سمجھتے ہیں کیوں کہ ہم نے اپنا بھرم خود کھویا ہے

3- غیر ضروری معذرتیں کرنا-بات بے بات سوری بولنا ویلیو ڈاون کرتا ہے۔

جہاں غلطی ہو وہاں ضرور معذرت کریں مگر ہر وقت ہر جگہ صرف معاملہ رفع دفع کروانے یا دوسرے کی انا کو تسکین دینے کے لیے معافی نہ مانگیں۔

4- ہر وقت دستیاب رہنا۔جو شخص ہر وقت دستیاب رہتا ہے لوگ اسے فارغ سمجھتے ہیں اس کے وقت اور کام کی قدر نہیں کرتے۔ جب ہم خود اپنے وقت کی اہمیت کو نہیں سمجھیں گے اور دوسروں کو نہیں سمجھائیں گے کہ ہمارا وقت قیمتی ہے ایک پکار پہ بھاگے چلے آئیں گے اور یس سر والا رویہ اپنائیں گے تو کچھ عرصے میں لوگ ہمیں for granted لینا شروع کر دیں گے۔

اس خوش فہمی میں مت رہیں کہ لوگوں نے ہمیں پکارا اس قابل سمجھا تو بلایا- بعض مرتبہ لوگ اس لیے بھی فوری پکارتے ہیں کہ وہ سمجھتے ہیں ہم ہی فارغ ہیں باقی مصروف ہیں۔ قربانیاں اتنی دیں جتنی کی ضرورت ہو۔

5-منع کرنا  سیکھنا۔

لوگوں کے کام ضرور آئیں مگر ان کے ہاتھوں استعمال مت ہوں صاف صاف منع کرنا سیکھیں زبان سے، اگنورنس سے، باڈی لینگویج سے، چہرے کے تاثرات سے۔جب لگے کہ بندے کے پاس اپنے لیے کافی ریسورسز موجود ہیں مگر وہ انہیں استعمال کرنے کے بجائے بار بار آپ کو کام کہہ رہا ہے۔ جیسے اکثر لوگ اپنے بچوں کو کام کہنے کے بجائے دوسروں کو گرمی سردی میں کام بتا کے دوڑاتے رہتے ہیں یا اپنے پاس سواری موجود ہوگی مگر دوسرے کے کندھوں پہ سوار رہیں گے جن کی اپنی اولادیں سکون کر رہی ہوں اور وہ دوسروں کو کام بتا رہے ہوں وغیرہ وغیرہ ایسوں کو منع کرنا سیکھیں۔ ان کو بتائیں آپ کا وقت بھی قیمتی ہے اور یہ کہ آپ استعمال کے لیے نہیں ہیں۔ لوگوں کو بندوق چلانے کے لیے اپنا کندھا ہرگز مہیا نہ کریں۔