سماجی تعلقات کے اصول:

مصنف : قاسم سرويا

سلسلہ : سماجیات

شمارہ : مئی 2025

سماجيات

سماجی تعلقات کے اصول:

قاسم سرويا

1- متواتر کالز نہ کریں: اگرکوئی شخص ایک یا دو بار میں آپ کی کال کاجواب نہیں دیتا، تو فرض کر لیں کہ وہ مصروف ہے۔  کال کرنے کے بعد اس سے نہ پوچھیں کہ "پہچانا مجھے؟" بلکہ سامنے والا جیسے ہی کال اٹھائے تو اپنا تعارف کروائیں کہ میں فلاں بول رہا ہوں. اسے پہچاننے کی آزمائش میں نہ ڈالیں. کیونکہ اگر اس نے نہیں پہچانا یا غلط نام لیا تو آپ ناراض ہوجائیں گے اور کال اٹھانے والا شرمندہ ہوجائے گا.

2-قرض واپس کریں: جو پیسے یاچیزیں آپ نے قرض لی ہیں، انہیں وقت پرواپس کریں۔ یہ آپ کی دیانت داری اورکردار کی علامت ہے۔

3- کھانے کی دعوت: جب کوئی آپ کوکھانے پر مدعوکرے، تو کبھی سب سے مہنگا آئٹم نہ مانگیں۔

4-ناپسندیدہ سوالات سے گریز کریں: کسی کی ذاتی زندگی میں مداخلت نہ کریں جیسے شادی، بچے، یا مالی حالات پرسوالات کرنا

5- دروازہ کھولنا: ہمیشہ اپنےپیچھےآنےوالے شخص کےلیےدروازہ کھولیں، یہ عمر یا جنس سے بالاتر ہے۔

6-اگلے موقع پر ادائیگی کریں: اگرآپ کے دوست نےٹیکسی کاکرایہ دیا ہے، تو اگلی بارآپ ادائیگی کریں۔

7- آراء کا احترام کریں: دوسرے لوگوں کی آراء کااحترام کریں، کیونکہ ہرشخص کی دنیاکو دیکھنےکااپنا زاویہ ہوتا ہے۔

8-بات نہ کاٹیں: جب کوئی بات کررہا ہو تو اسے مکمل طور پر سنیں، پھراپنی رائے دیں۔

9-گفتگو کے دوران توجہ دیں: اگرکسی کوآپ کی بات میں دلچسپی نہیں ہے، تو اپنی گفتگوکو جاری رکھنے کے بجائے اسےختم کریں۔

10- شکریہ کہنا: جب کوئی آپ کی مددکرے، تو شکریہ اداکریں۔

11-تعریف اور تنقید: لوگوں کی تعریف عوام میں کریں اورتنقید نجی طور پرکریں۔

12-وزن یا ظاہری شکل پر تبصرہ نہ کریں: کسی کے وزن یا جسمانی حالت پر بات نہ کریں، بلکہ ان کی مثبت خصوصیات پر توجہ دیں۔

13- تصاویر دیکھتے وقت احتیاط برتیں: اگر کوئی آپ کو اپنے فون پر تصویر دکھاتا ہے، تو دوسری تصاویر پر نہ جائیں۔

14-ذاتی سوالات سےگریز کریں: کسی کے ذاتی معاملات اور اس كی ذات وغير ہ سے  متعلق سوالات سے گریز کريں کیونکہ یہ اسے ناگوار لگ سکتا ہے۔

15- ہر ایک سے عزت سےپیش آئیں: صفائی کرنےوالے یا کسی بھی پیشے کےفرد کے ساتھ اسی عزت سے پیش آئیں جس سےآپ کسی اعلیٰ عہدےپر فائز شخص کے ساتھ پیش آتےہیں۔

16-موبائل فون کا استعمال: اگر آپ سے کوئی براہ راست بات کر رہا ہے، تو موبائل فون کا استعمال نہ کریں۔

17- مشورہ دینا: مشورہ صرف اس وقت دیں جب آپ سےپوچھاجائے۔

18-ذاتی معلومات: کسی شخص سےذاتی معلومات جیسے عمر یاتنخواہ کےبارےمیں نہ پوچھیں، جب تک وہ خودبات نہ کرے۔

19- تک محدودرہیں: دوسروں کے معاملات میں بےجامداخلت نہ کرے۔

20-لوگوں کے ساتھ پسندیدگی اور احترام سے پیش آئے۔ کیونکہ یہ دل جیتنے کابہترین طریقہ ہے