اصلاح و دعوت
والدين سے حسن سلوك ، چاليس نكات
عدنان كاكا خيل
1. سلام سے ان کا استقبال کرنا۔
2. ان کی گفتگو کو توجہ سے سننا۔
3. ان کی رائے کو قبول کرنا۔
4. ان کی باتوں میں مشغول رہنا۔
5. ان کی طرف احترام سے دیکھنا۔
6. ہمیشہ ان کی تعریف کرنا۔
7. ان کے ساتھ اچھی خبریں شیئر کرنا۔
8. ان کے ساتھ بری خبریں شیئر کرنے سے پرہیز کرنا۔
9. ان کے دوستوں اور پیاروں کے بارے میں گفتگو کرنا۔
10. ان کے اچھے کاموں کو یاد رکھنا۔
11. اگر وہ کوئی بات یا کہانی دہرائیں تو اس انداز میں سننا کہ پہلی بار سن رہے ہو۔
12. ان کے ماضی سے متعلق تلخ و دردناک یادیں دہرانے سے پرہیز کرنا۔
13. ان کی موجودگی میں ضمنی گفتگو سے پرہیز کرنا۔
14. ان کے ارد گرد احترام سے بیٹھنا۔
15. ان کی رائے اور خیالات پر تنقید مت کرنا۔
16. ان کی گفتگو کے دوران قطع کلامی سے گریز کرنا۔
17. ان کی عمر کا احترام کرنا۔
18. ان کے ارد گرد ان کے پوتوں نواسوں كو تادیبی مار پیٹ سے گریز کرنا۔
19. ان کے مشوروں اور راہنمائی کو قبول کرنا۔
20. ان کی موجودگی میں لیڈر شپ ان کے سپرد کرنا۔
21. ان پر اپنی آوازاونچی کرنے سے پرہیز کرنا۔
22. ان کے سامنے یا ان سے آگے چلنے سے بچنا۔
23. ان کے آنے سے قبل کھانے کی ابتدا سے گریز کرنا۔
24. ان کو گھورنے سے اجتناب کرنا۔
25. اس وقت بھی ان پر فخر محسوس کرنا جب وہ اس کے مستحق نہیں لگتے۔
26. ان کی جانب پاؤں پھیلانے اور ان کی طرف پشت کرنے سے بچنا۔
27. کسی برائی کو ان کی طرف منسوب کرکے دوسروں کو ان کی برائی کا موقع مت دینا۔
28. جتنا ممکن ہو ان کو اپنی دعاؤں میں یاد رکھنا۔
29. ان کی موجودگی میں بوریت یا تھکاوٹ محسوس کرنے سے پرہیز کرنا۔
30. ان کے گناہوں اور غلطیوں پر ہنسنے سے پرہیز کرنا۔
31. ان کے دریافت سےقبل ہی کام کی تکمیل کرنا۔
32. مسلسل ان کی دیکھ بھال کرنا۔
33. ان سے گفتگو کرتے وقت احتیاط سےا لفاظ کاانتخاب کرنا۔
34. انہیں ان کے پسندیدہ ناموں سے پکارنا۔
35. تمام چیزوں سے بڑھ کر ان کو اپنی ترجیحات میں شامل کرنا۔
36. جب وہ آپ کے ساتھ ہوں تو دیگر سرگرمیوں سے اجتناب کرنا۔
37. جب وہ آپ کے سامنے ہوں تو اپنے موبائل میں گیم کھیلنے سے پرہیز کرنا۔
38. یاد رکھیں ! ان کی دُعائیں آپ کی زندگی میں خوشگواریاں پیدا کرسکتی ہیں۔
39. ان کی خوشی اور اطمینان کو اپنی ترجیح بنانا۔
40. والدین تو آپ کے لیے جنت کا دروازہ ہیں اور آپ نے اسے ایک بار حاصل کرنا ہے۔پس اس خزانے کو حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کرنا..