لسانيات
ذرا مسكرائيے
لائل پوری سُرقے
انتخاب: سلمان خالد (لائل پور، امریکہ)
اُستانی: سلمان! “اگر مگر” کو جملوں میں استعمال کرو۔
سلمان: اگر میں چلا گیا تو میرے مگر نہ آنا۔
امریکی لائل پوری امی: پروین پُتر! تُم آؤٹ سائیڈ کیوں کھلوتی ہو۔
پروین: ماما! باہر کسی نے ٹویا کاڈا ہوا ہے، نہ لنگا جاتا ہے نہ ٹَپّا جاتا ہے۔
گاہک ہوٹل مینجر سے: بھائی ایک گھنٹے سے پانی کا ویٹ کر رہا ہوں، کتنی بُری سروس ہے۔
ہوٹل مینجر ویٹر کو بُلا کر: اے پا ہونی! کِنی دیر تو پونکی جا رے نیں، تُہاڈا ایہو حال ریا تے لوکاں نے ایتھے کھے کھان آنا جے۔
اُستاد: لو وی نیانیو! دَسّو اَجّ کی پڑھواں؟
لائل پوری شاگرد: اُستاد جی! میرا نکاح رولنمبر پینتی (35) نال پڑھا دیو۔
لائل پوری نسرین: نی شگفتہ! یہ تَمارے گِٹّے پہ ساٹ (چوٹ) کیسے لَگّی؟
شگفتہ: کیا دَسوں پیہن! کَل میرے گِٹّے پہ دہی والا کولا وج گیا تھا، سارا دہی پونجے ڈُل گیا اور میری ہاتھ بھی لِبڑّ گیے۔
خاتون رکشے والے سے: پائی رشکہ کھالی اے؟
رکشے والا: جی آپی! مُودا کر کے وخاواں۔
سکینہ اپنی سہیلی سے: جے (یہ) لیز کا چپساں آلا پیکٹ اُراں پھڑانا۔
سہیلی: یہ لو پھڑو لیکن ارمان (آرام) سے کھولنا یہ سارے کِھلّر بھی جاتے ہیں۔
لائل پوری امریکی: بھانجے! میری ہینڈ فری پھڑیں!
بھانجے کے مترجم ابو: اوئے تایا جان کو کَناں وِچ لان آلیاں لُپّیاں لا کے دو۔
اُستاد: سلمان! تماری رائیٹنگ کِنّی پیڑی ہے۔
سلمان: سر جی! میرا شوپرن (شارپنر) گواچ گیا تھا تو مجھ سے پِلسن (پینسل) نہیں گھاڑی گئی۔
مِس جی یہ پولے کا مُنڈا مجھے چونڈیاں وَڈ را ہے۔
پولے کا مُنڈا؛: مِس جی! اِس نے پہلے مجھے دَندی وَڈی اور پھر تُھکّ بھی سُٹا۔
مِس: جانی تُم نے ہوم ورک کیوں نہیں کیا؟
جانی: سوری مِس جی! میرے چَے تے نہیں رہا۔
اُستاد: اوئے فیجے! یکسوئی کو جملے میں استعمال کرو۔
فیجا: مشتاق کل اپنی قمیض میں بٹن ٹانک رہا تھا تو سوئی اُس کے ہاتھ میں چُبھ گئی، وہ سوئی کوئی بہت ہی یک سوئی تھی۔
نوٹ: بعض پشتون احباب نے ترجمہ کا کہا ہے ، ترجمے سے سواد ختم ہو جائے گا البتہ چند الفاظ کے معنی دئیے جاسکتےہیں
میرے مگر نہ آنا: پیچھے نہ انا، مگر پنجابی میں پیچھے۔
مودا کر کے وخاواں: الٹ کر دکھاوں۔ مودا یعنی الٹا۔
ٹویا: گڑھا ہا کھڈا۔
پونکی: بھونکنا مطلب ناراض ہو رہے
کھے: خاک ، مٹی
چونڈیاں وڈنا ، چٹکی کاٹنا
تھک: تھوک۔ سٹنا: پھینکنا
دہی والا کولا: دہی کا برتن
چے تے دراصل اکھٹا لفظ چیتے ہے: یاد ، یاداشت
گواچ: گم ، پنسل گاڑھنا: پنسل تراشنا
چپس کھلرنا: چپس بکھرنا، گر جانا۔
نیانیو: بچے، طلبہ۔
رائٹنگ پیڑی: لکھائی خراب
ہاتھ لبڑنا: ہاتھ خراب ہونا، لتھڑنا۔
ہینڈ فری پھڑیں۔ ہینڈ فری لانا۔
کناں والی لپیاں: کانوں میں لگانے والی ٹوٹیاں یعنی ہینڈفری۔