اصلاح و دعوت
عملي زندگي كے ليے انمول تجاويز
ايك عرب مصنف
انتخاب-اعجاز احمد
اپنی یادداشت پر بھروسہ نہ کریں، تمام معاملات کاغذ پر تحریر کر لیا کریں
اور جب آپ گھر خریدنا یا تعمیر کرنا چاہتے ہیں تو 3 اہم چیزیں یاد رکھیں؛ لوکیشن، لوکیشن، لوکیشن
اور کسی کو اس کی مزدوری اس کا کام ختم ہونے سے پہلے نہ دو
کسی دوست کو قرض دینے سے پہلے یہ سوچ لیں کہ آپ دونوں کو کھو سکتے ہیں
اپنے جیون ساتھی کا انتخاب احتیاط سے کریں کیونکہ وہ آپ کی 90 فیصد خوشی یا ناخوشی کا ذمہ دار ہے
اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا دن اچھا گزرے تو دیر سے نہ سوئیں۔
اور جب آپ کسی دوستکی کار ادھار لیں تو اسے واپس کرنے سے پہلے تیل کی ٹینکی بھر لیں (اور بہتر ہے کہ ادھار لینے کو عادت نہ بنائیں)
اور موبائل فون کو اپنی زندگی کے خوبصورت لمحات برباد نہ کرنے دیں، جیسا کہ یہ فون آپ کی سہولت کے لیے بنایا گیا تھا نہ کہ اس کے لیے جو آپ کو کال یا میسج کرتا ہے
اور جب آپ کی والدہ کہتی ہیں کہ آپ کو ایسا کرنے پر پچھتاوا ہو گا، تو آپ اکثر پچھتائیں گے
اور بہادر بنو، اور اگر تم بہادر نہیں ہو تو بہادر بننے کا دکھاوا کرو ،کوئی بھی فرق محسوس نہیں کرے گا
اور جب آپ کو کوئی اچھی کتاب نظر آئے تو اسے خرید لیں بھلے آپ نے وہ پہلے سے پڑھ رکھی ہو یا نا پڑھی ہو۔
اس شخص کے ساتھ پارٹنرشپ نہ کریں جو تین بار ناکام ہوچکا ہو ۔
آپ کے بچے جب سولہ سال کی عمر میں پہنچ جائیں تو انکے فارغ وقت میں انہیں کام کرنے کی ترغیب دیں۔ لیکن اگر اس سے پہلے بھی ممکن ہو تو زیادہ بہتر ہے
اگر آپ کوئی چیز دوبار سے زیادہ ادھار لیتے ہیں تو بہتر ہے اسے خرید لیں
اور مشکوک جگہوں سے دور رہیں، برے واقعات صرف وہاں ہوتے ہیں۔
اور جو اپنا پیسہ صحیح خرچ کرنے میں ناکام رہتا ہے وہ اپنی زندگی کی ہر چیز میں ناکام ہے۔
اور جب کوئی آپ سے سوال کرے تو اس کا جواب نہ دینا ہو تو مسکرا کر کہیں: آپ یہ بات کیوں جاننا چاہتے ہیں؟
اور تین چیزیں جو آپ کو کبھی نہیں کھونی چاہئیں: برداشت، خود اعتمادی، اور گاڑی کی چابیاں۔
اور یہ توقع نہ رکھیں کہ آپ کی بدحالی میں آپ کے بچے آپ کی نصیحتیں سنیں گے۔
اور اپنی بیوی کے بہترین دوست بنیں۔
اور کبھی یہ نہ کہنا کہ میرے پاس زیادہ وقت نہیں ہے، تمام عظیم لوگوں کے پاس 24 گھنٹے تھے اور اس میں اضافہ نہیں ہوا
اور اپنے بستر کے قریب ہمیشہ ایک پنسل اور سفید کاغذ رکھا کریں، کچھ سنہری خیالات آپ کے دماغ پر بنا بتائے دستک دیتے ہیں اور اگر آپ انھیں بروقت نہیں لکھتے تو ان سے محروم رہ جائیں گے
تعریف ہر کسی کو پسند ہے، لہٰذا اس میں کوتاہی نہ کریں مگر منافقت سے بچو!
اپنے بچوں کے ساتھ کھیلتے ہیں تو انہیں موقع دیں کہ وہ کھیل ہی کھیل میں آپ سے جیت سکیں
اپنے بچوں کے سامنے بیوی کو تنقید کا نشانہ نہ بنائیں، چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو
اور جب آپ کسی کمرے یا میٹنگ میں داخل ہوں تو اس طرح داخل ہوں جیسے آپ اس جگہ کے مالک ہوں.. اس کا مطلب ہے کہ آپ کو اپنے آپ پر اعتماد ہے۔
انکار کرنا سیکھو، لیکن اس کی عادت نہ ڈالو۔
اور جب سب شرم سے خاموش ہو جائیں تو کھڑے ہو کر اپنی خوبصورت رائے کا اظہار کریں
اپنے مالی معاملات پر لوگوں سے بات نہ کریں جن کے پاس آپ سے بہت زیادہ یا پھر بہت کم ہے
اور جب آپ کسی ریستوران میں مہمان ہوں تو اپنے میزبان کی طلب کردہ سے زیادہ مہنگی چیز نہ مانگیں
آخر میں اپنے آپ پر رحم کریں اور بانجھ بحثوں سے دور رہ کر اپنی صحت کو محفوظ رکھیں۔