اصلاح ودعوت
تربيت اولاد كے چاليس اہم اصول
پیر ذوالفقار احمد نقشبندی
1-اولاد اللہ کی امانت ہے...اور امانت میں کوتاہی صرف مار پیٹ نہیں...بلکہ تربیت چھوڑ دینا بھی ہے-
2-بچے وہ نہیں کرتے جو آپ کہتے ہیں...بچے وہ کرتے ہیں جو آپ کرتے ہیں-
3-نماز کی تلقین سے پہلےگھر میں نماز کا ماحول بنائیں-
4-حرام لقمہ...! اولاد کے دل سے نورِ ایمان چھین لیتا ہے-
5-جو والدین اولاد کے لیے دعا نہیں کرتے...وہ اپنی طاقت کا سب سے بڑا ذریعہ کھو دیتے ہیں-
6-محبت کے بغیر تربیت ظلم ہے...اور تربیت کے بغیر محبت بگاڑ ہے-
7-ماں کی گود پہلی درسگاہ ہے...اور باپ کا کردار پہلی کتاب-
8-اولاد کو وقت دیناسب سے قیمتی صدقہ ہے-
9-موبائل بچے کے ہاتھ میں نہیں...بچے کا مستقبل اس کے ہاتھ میں دے دیتا ہے-
10-جھوٹ بولنے والے والدین...سچ بولنے والی اولاد پیدا نہیں کر سکتے-
11-علم سے پہلے ادب سِکھائیں...ادب آ جائے تو علم خود راستہ بنا لیتا ہے-
12-برا دوست...اولاد کے ایمان کا خاموش قاتل ہوتا ہے-
13-غصے میں دی گئی نصیحت...اصلاح نہیں...نفرت پیدا کرتی ہے-
14-ماں باپ کی لڑائیاں...بچوں کے دلوں کو عمر بھر کے لیے زخمی کر دیتی ہیں-
15-اولاد کو اللہ سے جوڑیں...صرف سزا سے نہیں...محبت سے-
16-چھوٹی دعائیں...بڑی زندگیاں سنوار دیتی ہیں-
17-جو والدین کا ادب نہیں سِیکھتا...وہ کسی کا ادب نہیں کر سکتا-
18-مال کم دیں...کردار زیادہ دیں-
19-بچوں کے سوال دبانے سےجہالت ختم نہیں...ضد پیدا ہوتی ہے-
20-غلطی پر تنہائی میں سمجھانا...اصل تربیت ہے-
21-نبی ﷺ کی سیرت...اولاد کی بہترین تربیتی کتاب ہے-
22-ہر خواہش پوری کرنا...اولاد کو مضبوط نہیں...کمزور بناتا ہے-
23-دین کو سخت بنا کر پیش نہ کریں...دین آسان ہے...ہم مشکل بنا دیتے ہیں-
24-حلال روزی...! صالح اولاد کی بنیاد ہے-
25-بے ترتیب زندگی...بے ترتیب کردار پیدا کرتی ہے-
26-والدین کی گالی...اولاد کی زبان خراب کرتی ہے-
27-دین جبر سے نہیں...سمجھ سے دل میں اترتا ہے-
28-اولاد کو ذمہ داری دیں...یہی خود اعتمادی کی کنجی ہے-
29-بچپن کی صحبت...زندگی کا رخ بدل دیتی -
30-جو خود نہیں سِیکھتا...وہ صحیح سِکھا نہیں سکتا-
31-سادگی سِکھائیں...آسائش نہیں-
32-بچوں کی عزت کریں...وہ عزت کرنا سیکھ جائیں گے-
33-والدین کا معاف کرنا...اولاد کو سچائی سِکھاتا ہے-
34-حیا...! ایمان کی پہچان ہے-
35-ہر مسئلے میں...اللہ کو یاد کرنا سِکھائیں-
36-اولاد کا موازنہ...حسد کا بیج بوتا ہے-
37-اچھا نام! اچھی شناخت کی پہلی سیڑھی ہے -
38-والدین کا باہمی احترام...اولاد کی خاموش تربیت ہے-
39-صرف نیک بنانا کافی نہیں...نیکی پر قائم رکھنا بھی ضروری ہے-
40-اولاد کی سب سے بڑی تربیت...والدین کی اپنی اصلاح ہے-