بقولہ تعالٰی:
جس نے نیک کام کیا مرد ہو یا عورت اور وہ ایمان بھی رکھتا ہے تو ہم اُسے ضرور اچھی زندگی بسر کرائیں گے اور اُن کا حق انہیں بدلے میں دیں گے اُنکے اچھے کاموں کے عوض میں جو کرتے تھے (16:97)
ا۔حتیاط اور آرام سے دروازہ بند کرنا تاکہ دوسرے سوئے ہوئے نہ جاگ جائیں۔
یہ نیکی ہے۔
۲۔کھانا کھلا ہوا پڑا تھا آپ نے ڈھانپ دیا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۳۔ایک غیر دلچسپ گفتگو کو صاحب گفتگو کے ادب کی وجہ سے توجہ کے ساتھ سنا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۴۔ٹیلیفون پر باتیں کرتے ہوئے اپنے آپ کو ہشاش بشاش اور خوش ظاہر کیا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۵۔ایک بچے کو دیکھ کر مسکرائے اور اس سے شفقت برتی۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۶۔اپنے گھر پر آنے والے لوگوں کا خوشدلی سے خیر مقدم اور ان کا اکرام کیا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۷۔گھر میں جو کھولا ہے وہ بند کیا، جو گرایا تھا اسے اٹھا کر سنبھال کر رکھا، جس چیز سے ڈھکنا ہٹایا اسے واپس ڈھک کر رکھا، جس برتن کو استعمال کیا اسے صاف کر کے واپس رکھا، جس جگہ بیٹھے اسے چھوڑا تو پہلے جتنی یا پہلے سے زیادہ صاف کر کرکے چھوڑا۔ جی ہاں: یہ سب بھی نیکی کے کام ہیں۔
۸۔ٹیلیفون اٹھایا تو ادب سے آئیے پیارے بھائی، میری پیاری بہن، امی جی، ابو جان، خالہ جان، چاچا جی کہہ کر مخاطب کیا ، ان سے حال احوال پوچھا۔ یہ سب بھی نیکی کے کام ہیں۔
۹۔جوس پیا تو خالی ڈبہ ساتھ لے لیا تاکہ جب کچرہ پھینکنے کی مناسب جگہ ملے گی تو پھینکو گے۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۱۰۔دیکھا کہ ایک نوجوان غلط کام کر رہا ہے۔ اُسے پیار سے مسکرا کر دیکھا اور کہا: بھائی/بیٹے استغفار کرو، تمہارا یہ کام تمہارے گناہوں کے پلڑے پر بھاری پڑ جائیگا۔ موقع ہے استغفار کر لو تاکہ نیکی کا پلڑا بھاری ہو جائے۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۱۱۔کسی چیز نے آپ کو آپ کی زندگی میں فائدہ دیا ہے دوسروں کو بتائیے۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۱۲۔سوالی کو خالی نہیں لوٹایا: چاہے سوالی مال اور پیسے کا تھا، کسی نصیحت کا تھا یا کسی خدمت کا تھا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۱۳۔کسی کا راز دیکھ لیا تھا چھپا دیا۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
۱۴۔کسی جنازے میں گئے اور میت کیلیئے دعا کی۔ یہ بھی نیکی کا کام ہے۔
نیکی کے کام ہمارے اپنے اطراف میں ہی تب تک بکھرے ہوئے ہیں جب تک ہم ہیں۔ اور جب تک ہم ہیں ہمارے پاس موقع ہے کہ کچھ کریں اور اپنے میزان حسنات والا پلڑا بھاری کریں۔ نیکی کرنا چاہو تو روزانہ کروڑوں ایسے کام ہوتے ہیں۔ بس ایک شرط ہے کہ کام اچھائی والا ہو، اخلاص کے ساتھ کیا ہو اور اللہ سے اجر و ثواب کی امید کے ساتھ کیا ہو۔ نیکی کے کاموں سے ایمان بڑھتا ہے، اللہ سے تعلق گہرا ہوتا ہے۔ اللہ رب العزت ہمیں توفیق دیں۔ آمین