بلوچستان میں بہت سے پہاڑی ندی نالے ہیں جو چڑھتے تو بہت زور و شور سے ہیں مگر صرف ذرا سی دیر کے لیے اور تھوڑ ی دور تک۔ پٹ تک پہنچتے پہنچتے وہ اتنے رقبے پر پھیل جاتے ہیں کہ سارا زور ٹوٹ جاتا ہے اوروہ میدان پار کرنے سے پہلے ہی خشک ہوجاتے ہیں۔مسافر نے بہت سی باصلاحیت جوانیوں کو بلوچستان کے ند ی نالوں کی طرح چڑھتے اور سوکھتے دیکھا ہے ۔ چاد ر دیکھ کر پاؤں پھیلانے کااصول ، دولت ، دریا اورجوانی تینوں پر بلا استثنا عائد ہوتا ہے ۔ (مختار مسعود بحوالہ سفر نصیب)