موسیقی

مصنف : مولانا ابوالکلام آزاد

سلسلہ : ادب

شمارہ : جون 2008

‘‘اس بات کی عام شہرت ہو گئی ہے کہ اسلام کا دینی مزاج فنون لطیفہ کے خلاف ہے اورموسیقی محرمات شرعیہ میں داخل ہے ، حال آنکہ اس کی اصلیت اس سے زیادہ کچھ نہیں کہ فقہا نے سد وسائل کے خیا ل سے اس بارے میں تشدد کیا اور یہ تشد د بھی باب قضا سے تھا نہ کہ باب تشریع سے ۔ قضا کا میدان بہت وسیع ہے ہر چیز جو سوء استعمال سے کسی مفسد ہ کا وسیلہ بن جائے قضاکی رو سے رد کی جا سکتی ہے لیکن اس سے تشریع کا حکم اصلی اپنی جگہ سے نہیں ہل سکتا۔ قل من حرم زینۃ اللہ التی اخرج لعبادہ والطیبات من الرزق ۔’’

(ابوالکلام آزاد، بحوالہ غبار خاطر ،ص ۲۸۳ مرتبہ مالک رام ، اسلامک پبلشنگ ہاؤس لاہور)