انسان دو چیزوں کی وجہ سے کمزور ہوتا ہے۔ ایک موت کا خوف اور دوسرے رزق سے محرومی کا خوف۔ یہی خوف اندرونی جابروں کے آگے آدمی کو جھکاتا ہے او ر یہی بیرونی دشمنوں سے شکست دلواتا ہے۔ یہ خوف دل سے نکال دیجیے او راپنے قلب او رروح میں یہ بات پیوست کر لیجیے کہ زندگی موت بھی خدا کے ہاتھ میں ہے اور رزق دینے والا بھی خدا ہے۔ اس کے بعد دنیا کی کوئی طاقت آپ کو نہ جھکا سکے گی نہ دبا سکے گی اور نہ خرید سکے گی۔ پھر کامیابیاں خود آپ کے قدم چومیں گی۔(مولانا ابو الاعلیٰ مودودیؒ)