باپ تیری جنت کا دروازہ ہے۔باپ کا احترام کرو تاکہ تمہاری اولاد تمہارا احترام کرے۔باپ کا حکم مانو تاکہ خوشحال ہو سکو۔باپ کی سختی برداشت کرو تاکہ با کمال ہو سکو۔باپ کی بات غور سے سنو تاکہ دوسروں کی بات نہ سننی پڑے۔باپ کے سامنے اونچا نہ بو لو ورنہ رب تم کو نیچا دکھادے گا۔باپ کے سامنے نظریں جھکا کررکھوتاکہ رب تم کو بلند کر دے۔ماپ ایک کتاب ہے جس پر تجربات تحریر ہوتے ہیں۔باپ ایک ذمہ دار ڈرائیورہے جو گھر کی گاڑی کو اپنے خون پسینے سے چلاتاہے۔باپ ایک مقدس محافظ ہے جو سارے خاندان کی نگرانی کرتاہے۔باپ کے آنسو تمہارے دکھ سے نہ گریں ورنہ رب تم کو جنت سے گرادے گا۔