٭ ایک شخص نے کسی دوا ساز کمپنی کی طرف سے ایک اشتہار پڑھا کہ اگر چا ہتے ہیں کہ کھا نا کھاتے وقت مکھیاں آ پ کی غذا پر نہ بیٹھیں. تو سو روپے فیس کمپنی کے اکاونٹ میں جمع کروا کے د وائی اور مشورہ حاصل کریں۔اس شخص نے ایسا ہی کیا اور فیس جمع کرادی اور رسید کمپنی کے مینیجر کو دکھائی۔ تو مینیجر نے اسے کھجورکے پتوں سے بنا ہوا ایک پنکھا د ے کرکہا۔ ایک ہاتھہ سے کھائیں اور دوسرے ہاتھ سے مکھیاں اڑائیں۔
٭ ماسٹر صاحب نے بچوں سے کہا: ''کل سستی پر مضمون لکھ کر لانا ''دوسرے دن انہوں نے بچوں کی کاپیاں دیکھیں ایک بچے نے اپنی کاپی کا آدھا صفحہ سادہ چھوڑ کر لکھا ہوا تھا '‘‘اس سے زیادہ سستی بھلا کیا ہو گی ’’۔