چند غلط العام اشعار

مصنف : شاہ مبارک آرزو

سلسلہ : شعر و ادب

شمارہ : جنوری 2011

 

خدا کی دین کا موسیٰ سے پوچھیے احوال
کہ آگ لینے کو جائیں، پیمبری ہو جائے
 
جبکہ اس شعر کا مصرع ثانی یوں مشہور ہے۔
کہ آگ لینے کو جائیں، پیمبری مل جائے
اس شعر کے خالق ’نواب امین الدولہ مہر’ ہیں۔
 
ایک اور شعر عموماً ایسے سنا اور پڑھا جاتا ہے۔
نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا نے دی
کہ جیسے خوش نما لگتا ہے ، دیکھو چاند بن گہنے
 
اصل شعر کچھ یوں ہے۔
نہیں محتاج زیور کا جسے خوبی خدا دیوے
کہ اْس کو بدنما لگتا ہے ، جیسے چاند کو گہنا