اقبال عظیم


مضامین

  ہو چاہے اک زمانہ کسی رہنما کے ساتھ ہم ہیں قسم خدا کی فقط مصطفیٰ کے ساتھ   منزل پہ ہم نہ پہنچے تو پہنچے گا اور کون  ہم جادہء سفر میں ہیں کس پیشوا کے ساتھ   یہ ساری کائنات ہے لولاک آشنا منسوب ہر چراغ ہے نور الہدیٰ کے ساتھ ...


حمد باری تعالیٰ کونین کی ہر شے میں وہی جلوہ نما ہے جتنی بھی ہو توصیفِ خدا ، حق ہے ، بجا ہے یہ ابر ، یہ کہسار ، یہ صحرا ، یہ گلستاں جو کچھ بھی ہے سب اُس کا کرم اس کی عطا ہے ہر گل کے تبسم میں عیاں حُسن ہے اُس کا بلبل کے ترنم میں نہاں اس کی صدا...


یہ مری اَنا کی شکست ہے، نہ دوا کرو نہ دعا کرو جو کرو تو بس یہ کرم کرو مجھے میرے حال پہ چھوڑ دو   جو کسی کو کوئی ستائے گا تو گلہ بھی ہونٹوں تک آئے گا یہ تو اک اصول کی بات ہے، جو خفا ہے مجھ سے کوئی تو ہو   یہ فقط تمھارے سوال کا مرا مختصر س...


جانے گھر سے کوئی گیا ہے گھر سْونا سْونا لگتا ہے  گھر کے بچے بچے کا چہرہ اْترا اْترا لگتا ہے  ہم باہر سے گھر کیا لوٹے ہیں سب کو پرائے لگتے ہیں اب جو بھی ہم سے ملتا ہے کچھ روٹھا روٹھا لگتا ہے  یہ کس کو خبر تھی اس کو بھی دکھ دینے کے ڈھب آتے ہ...


  نعت میں کیسے کہوں ان کی رضا سے پہلے میرے ماتھے پہ پسینہ ہے ثنا سے پہلے   نور کا نام نہ تھا عالمِ امکاں میں کہیں جلوۂ صاحب لولاک لما سے پہلے   اْن کا در وہ درِ دولت ہے جہاں شام و سحر بھیک ملتی ہے فقیروں کو صدا سے پہلے  ...


حالِ دل کس کو سنائیں آپ کے ہوتے ہوئے اور دَر پہ کس کے جائیں آپ کے ہوتے ہوئے میں غلام مصطفی ﷺ ہوں یہ مری پہچان ہے غم مجھے کیوں کر ستائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے شانِ محبوبی دکھائی جائے گی محشر کے دن کون دیکھے گا خطائیں آپ ﷺ کے ہوتے ہوئے زلفِ محبوبِ...


  مانا کہ زندگی سے ہمیں کچھ ملا بھی ہے اس زندگی کو ہم نے بہت کچھ دیا بھی ہے    محسوس ہو رہا ہے کہ تنہا نہیں ہو ں میں شاید کہیں قریب کوئی دوسرا بھی ہے   قاتل نے کس صفائی سے دھوئی ہے آستیں اسکو خبر نہیں کہ لہو بولتا بھی ہے ...


  مدینے کا سفر ہے اور میں نم دیدہ نم دیدہ جبیں افسردہ افسردہ ، قدم لغزیدہ لغزیدہ   چلا ہوں ایک مجرم کی طرح میں جانب طیبہ نظر شرمندہ شرمندہ ، بدن لرزیدہ لرزیدہ   کسی کے ہاتھ نے مجھ کو سہارا دے دیا ورنہ کہاں میں اور کہاں یہ ر...


  ہر پیغمبر کا عہدہ بڑا ہے لیکن آقا کا منصب جدا ہے وہ بڑوں میں بھی سب سے بڑے ہیں، ان کا رتبہ بڑوں سے بڑا ہے    کوئی لفظوں میں کیسے بتا دے ان کے رتبے کی حدہے توکیا ہے ہم نے اپنے بڑوں سے سنا ہے صرف اللہ ان سے بڑا ہے   وہ امامِ ص...


  کھلا ہے سبھی کے لیے بابِ رحمت وہاں کوئی رتبے میں ادنیٰ نہ عالی مرادوں سے دامن نہیں کوئی خالی، قطاریں لگائے کھڑے ہیں سوالی   میں پہلے پہل جب مدینے گیا تھا، تو تھی دل کی حالت تڑپ جانے والی وہ دوبارہ سچ مچ مرے سامنے تھا ، ابھی تک تصو...


حمد باری تعالیٰ صد شکر کہ یوں وردِ زباں حمدِ خدا ہے وہ سب سے بڑا سب بڑا سب سے بڑا ہے اس کا کوئی ثانی، نہ مشابہ، نہ مقابل وہ سب سے جدا سب سے جدا سب سے جدا ہے کافر ہو کہ مسلم، کوئی مشرک ہو کہ مومن وہ سب کا خدا سب کا خدا سب کا خداہے وہ خالقِ ک...