٭موٹاپا اوراس کا سدباب :
وہ لوگ جو موٹے ہیں اور دبلے ہونا چاہتے ہیں وہ اپنے جسم کی فالتو چربی کو تحلیل کردیں اور اس کے لیے سب سے اہم سبزیاں ، لیموں اور کھٹی اشیاء کھانا ہے۔
٭بینائی تیز ہوجائے گی :
سونف برابر مقدار میں شکر کے ہمراہ ملاکر رات کو کھاتے رہنے سے بینائی تیز ہوجاتی ہے۔
٭کان کے درد کا آسان علاج :
روغن گل اور سرکہ برابر مقدار میں پکاکر کانوں میں ڈالیں، کان کا درد فوری دور ہوجائے گا۔
سفید پیاز کا عرق اور مرغی کے انڈے کی سفیدی دونوں ہم وزن لے لیں اوران کے چند قطرے کان میں ڈالیں کان کے درد کو بیحد افاقہ ہوگا۔
مولی کے پتے لیں اور ان کا تین چھٹانک پانی نکال لیں دونوں کو اس قدر آگ پر پکائیں کہ وہ جل جائے اسے نیم گرم کان میں ڈالیں،کان درد اور ورم فوراً ختم ہوجائے گا۔
انڈے کی سفیدی اور روغن گل ہم وزن لے کر ملالیں اور انہیں کان میں ڈالیں۔ بہرہ پن ختم ہوجائے گا۔
٭آواز بیٹھ جائے تو اسے کھول لیجئے :
پرانے جَولیں اورانہیں بھون لیں ، دس گرام کی مقدارمیں یہ چند بار کھائیں ، آپ کی بیٹھی ہوئی آواز کھل جائے گی۔
٭بہراپن دورکیجئے :
ایک گرام نوشادر لیں اور اسے پانی میں ملاکر اس کو کان میں حسب ضرورت ڈالیں۔ کان کا بہراپن کچھ ہی عرصہ کے مسلسل استعمال سے ختم ہوجائے گا۔
٭بلغمی کھانسی اوردمہ کے لیے :
تمباکو کی جلیٹھی کو دوبارہ آگ پر رکھ کر اس قدر جلائیں کہ اس کا رنگ سفید نکل آئے۔اسے پان میں دورتی رکھ کر کھاتے رہیں، بلغمی کھانسی اور دمہ ہمیشہ کے لیے دور ہوجائے گا۔
4گرام عرق گاؤ زبان لیں۔ اس میں چینی ملاکر پی لیں۔ پرانی کھانسی کے لیے مجرب ہے۔
منقی اوراس سے دوگنی مقدار میں چینی اور مغز بادام لے کر انہیں باریک پیس لیں۔ صبح وشام چھ گرام کھاتے رہیں ، ہر قسم کی کھانسی ختم ہوجائے گی۔
20 گرام گندم کو پانی میں جوش دیں اوراس پانی کو چھان لیں، اس میں ایک گرام نمک ملالیں۔ اسے پینے سے کھانسی کا خاتمہ ہوجاتا ہے۔ مجرب ہے۔
٭بچوں کے نمونیہ کے لیے :
موم بتی کے شعلے پر لہسن کے ایک جوے کو جلالیں اوراس کا پانی ماں کے دودھ میں حل کرکے بچے کو دیں’ بچے کا نمونیہ ختم ہوجائے گا۔تین چار ماہ کے بچے کے لیے بیحد مفید ہے۔
٭خون تھوکنے والوں کے لیے :
بیس گرام برگ بانسہ لیں اور اسے ذرا سی چینی میں ملالیں اسے پینے سے خون تھوکنے کا مرض ختم ہوجاتا ہے۔
٭بچوں کے درد سینہ کے لیے:
بچے کو سینے کا در د سردی کے باعث ہوتو دس گرام میتھی تھوڑے سے پانی میں جوش دے لیں، اسے چھان کر اس میں دس گرام شہد ملالیں۔ سینہ کے درد کے لیے بے حد مفید دوا ہے۔
٭پیٹ کے کیڑوں کے لیے :
جست کے پتے لیں اوران کا بیس گرام پانی نچوڑ لیں ، انہیں پینے سے پہلی خوراک میں پیٹ کے کیڑے ہلاک ہوجاتے ہیں۔ یاد رہے یہ بیحد کڑوی دوا ہے۔ اسے پینے کے بعد کوئی میٹھی چیز کھالینے میں حرج نہیں ہے۔
٭ہونٹوں کے پھٹنے کا علاج :
تربوز کے کچے بیچ لیں اوراسے مناسب مقدار پانی میں ملاکر پیس لیں۔ رات کو انہیں ہونٹوں پر لیپ کردیں اور صبح اٹھ کر انہیں گرم پانی سے دھو دیں۔ بہت جلد پھٹے ہوئے ہونٹ درست ہوجائیں گے۔
٭اپنا خون صاف کیجئے:
بیس گرام شیشم کے تازہ پتے چند دن پانی میں جوش دے کر پیتے رہیں۔ آپ کے خون کی ہر خرابی ختم ہوجائے گی
٭برص ختم ہوجاتا ہے:
السی کو سرکہ میں پیس کر برص کے مقام پر لیپ کرنے سے سفیدی ختم ہونا شروع ہوجاتی ہے اور برص کو مکمل شفا مل جاتی ہے۔ آزمودہ ہے۔
سرسوں کے بیج باریک پیس لیں اورپھر اسے ایک ہفتہ تک بیس گرام بکری کے دودھ کے ساتھ استعمال کرتے رہیں۔ دوا کے استعمال کے دوران غذا کم سے کم کھائیں۔ بیحد مفید علاج ہے۔
٭فلفل اورکھانسی:
فلفل کو چلم میں تمباکو کی جگہ رکھ کر حقے میں پینے سے کھانسی کا نشان تک مٹ جاتا ہے۔
٭بواسیر کو مہندی سے دور کیجئے :
مہندی کے پتے خشک کرکے باریک پیس لیں اورپھر اسے گھی میں تر کرکے بواسیر پر لگائیں۔ بواسیر کے مسے بیٹھ جائیں گے۔
٭بے خوابی کا علاج کدو سے کریں :
آپ بے خوابی کی شکایت رکھتے ہیں تو 20گرام مغزکدو لیں مصری ملاکر رات کو کھائیں تو بے خوابی کا عارضہ ختم ہوجائے گا۔
٭دانت درد اور کیڑوں کا خاتمہ :
دانت میں درد ہے اور دانتوں میں کیڑے آپ کے لیے پریشانی کا موجب ہیں توآپ ذرا سی ہینگ لیں اور اسے دانت کے دردوالے مقام پر رکھ دیں۔ فوری آرام مل جائے گا۔
٭گنجے پن کا شرطیہ علاج :
بکری کے کْھر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں حل کرلیں ، اسے گنج پر ملتے رہنے سے بتدریج بال اْگ آئیں گے۔
کوّے کے پر لیں اورانہیں جلاکر سرکہ میں ملالیں ، و ہ مقام جہاں سے بال گرگئے ہیں یا سر جہاں سے گنجاپن نمودار ہوچکا ہے وہاں یہ تیل سا لگائیں چند روزکے استعمال سے وہاں بال اْگ آئیں گے
٭قبض روکنے کے لئے
روزانہ ایک سیب کھانا بے حد مفید ہے۔ اس سے پیٹ میں گیس بنتی ہے جو کہ آنتوں میں فضلے کی حرکت میں مدد دیتی ہے۔ اس کے علاوہ سیب کھانے سے فضلے کے حجم میں بھی اضافہ ہوتا ہے جس سے آنتوں کی روانی بہتر ہوتی ہے اور متعلقہ عضلات پر زور کم پڑتا ہے۔واضح رہے کہ اگر باقاعدگی سے سیب کھایا جائے (مثلاً ہفتے میں پانچ بار) تو ایک چھوٹا یا درمیانہ سیب کافی ہے۔ علاوہ ازیں مشہدی سیب یا رائل گالا (جس میں رس کم ہوتا ہے) دوسرے سیبوں سے بہتر اثر کرتا ہے۔