1. آپ بہت کچھ کر سکتے ہیں مگر سب کچھ نہیں۔
2. اپنا دن کا پلان بنائیں۔
3. اپنا کام صبح جلد شروع کریں۔
4. اپنا مساج کریں۔
5. اپنا موازنہ کسی سے نہ کریں اللہ پاک نے آپ کو سب سے جدا پیدا کیا ہے۔
6. اپنے مقاصد کی ایک فہرست بنائیں۔
7. اپنی اہم اشیاء کی کاپی یا بیک اپ اپنے پاس محفوظ رکھیں۔
8. اپنے اہم امور کو لکھ لیں۔
9. اپنے پاس ایک ڈائیری رکھیں اور اس میں لکھتے رہیں۔
10. اپنی پسند کی خوشبو سونگھیں۔
11. اپنی ترجیحات کا تعین کریں۔
12. اپنے دوستوں کو سلام کریں اور گلے لگائیں۔
13. اپنے کام سے جلد واپس آجائیں۔
14. اپنی کامیابیوں اور خوبیوں کو شمار کریں
15. اپنی نیند پوری کریں۔
16. اپنے والدین سے گپ شپ لگائیں۔
17. اسلام کی تعلیمات پر عمل کریں۔
18. اگلے دن کی تیاری رات کو کر کے سوئیں۔
19. ایک درخت لگائیں۔
20. ایک وقت میں کسی ایک کام پر غور کریں۔
21. بارش میں چلیں۔
22. ببل گم چبائیں۔
23. بہتر کے لیے کوشش کریں نہ کہ کاملیت کے لیے۔
24. پر اعتماد رہیں۔
25. نئی اشیاء کی خریداری پر پرانی اشیاء سے جان چھڑائیں۔
26. تمباکو نوشی چھوڑ دیں۔
27. ٹال مٹول سے بچیں۔
28. جو کام آپ نہیں کرسکتے یا آپ کے پاس وقت نہیں ہے تو اس کے لیے ''نہ '' کردیں۔
29. چابیوں کا ایک فالتو گچھا بنوا کے پاس رکھ لیں۔
30. خاموش رہیں۔
31. خود پہ یقین رکھیں۔
32. خود سے پیار کریں۔
33. دوست بنائیں۔
34. دوسروں سے مدد حاصل کریں۔
35. دوسروں کو معاف کر یں۔
36. دوسروں کی حوصلہ افزائی کریں۔
37. دوسروں کی مددکریں۔
38. سادگی اختیار کریں۔
39. سماجی سرگرمیوں میں حصہ لیں۔
40. سوشل میڈیا سے دور رہیں۔
41. سیرکو جائیں۔
42. شکر گزار رہیں۔
43. صبر سے کام لیں۔
44. عاجز رہیں۔
45. غسل اور کنگھی کریں۔
46. غور وفکر کریں۔
47. دن کے کھانے کے بعدکچھ سستالیں
48. کچھ وقت روشنی میں گزاریں۔
49. کسی جاہل سے بحث نہ کریں اس سے آپ کو پریشانی کے سوا کچھ حاصل نہ ہو گا۔
50. کسی کی کوئی مشکل دور کریں۔
51. کھلا اور ہوادار لباس پہنیں۔
52. کوئی کھیل کھیلیں۔
53. گنگنائیں۔
54. گہری سانس لیں۔
55. مثبت سوچیں۔
56. مطالعہ کریں۔
57. نماز پڑھیں۔
58. جاگنگ کریں۔
59. ہر چیز ترتیب سے رکھیں۔
60. ہر چیز کا روشن پہلو دیکھیں۔
61. ہر غم عارضی ہے حتی کہ ہر چیز۔
62. ہر کام اعتدال سے کریں۔
63. ہمیشہ مسکرائیں۔
64. ورزش کریں۔
65. وقت کا مؤثر استعمال کریں۔
66. یاد رکھیں پریشانیاں آپ کو مضبوط بنانے کے لیے آتی ہیں ان کا مقابلہ کریں۔
٭٭٭