طب و صحت
ميك اپ كا نقصان
تحريم بخاری
میں نے چند ماہ پہلے وٹس ایپ پہ ایک skincare گروپ بنایا۔ اس دوران میری تقریباً دو ہزار عورتوں سے بات چیت ہوئی۔ مجھے لگا کہ ہم سب عورتیں ایک جیسی ہیں۔ ہم نے ایک عورت کی حیثیت سے ہمیشہ اپنی صحت کو پیچھے رکھا۔ کبھی بچوں کی مصروفیات، کبھی گھر کے کام، کبھی سسرال، کبھی جاب اور کبھی کچھ۔ جب اپنے لیے کچھ وقت نکالا… تو وہ بھی چہرے پر ایک کریم، ہاتھوں پر لوشن، یا کسی مہنگے سیرم میں گزر گیا، بس اتنا کہ آئینے میں خود کو اپنا آپ تھوڑا بہتر لگنے لگے۔
وقت یونہی گزرتا رہا۔ پھر ان عورتوں کے مسائل مزید بڑھنے لگے۔نہ وقت پر ماہواری، نہ نیند پوری، نہ مزاج میں سکون۔بال جھڑنے لگے، چہرہ دانوں سے بھر گیا، کمزوری طاری ہونے لگی۔
ڈاکٹر نے کہا:"آپ کو PCOS ہے، hormonal imbalance ہے۔"
بس سوچنے لگیں: "میں نے ایسا کیا کیا؟"کھانے کا خیال رکھا، نیند پوری کی، واک بھی تو کی۔مگر جواب باتھ روم کے شیلف پر رکھا تھا -وہی کریم، وہی باڈی واش، وہی سکن کیئر پراڈکٹس، جنہیں خوبصورتی کا ذریعہ سمجھا۔یعنی بے خبری میں خود کو خود ہی زہر دیتے رہے۔میری بہنو! ہماری جلد صرف بیرونی خول نہیں ہے، یہ چیزوں کو جذب کرتی ہے۔
جو کچھ ہم جلد پر لگاتے ہیں، وہ خون میں شامل ہو جاتا ہے۔ اور جب ہم روز انہی چیزوں میں چھپے کیمیکلز استعمال کرتے ہیں تو وہی ہمارے اندر ہارمونز کی تباہی کا باعث بنتے ہیں۔
میں آپ کو ان پراڈکٹس میں چھپے خطرناک کیمکلز کے بارے میں تبرج کورس کے دوران بھی بتا چکی ہوں۔ آج ایک بار پھر دیکھ لیتے ہیں۔
1. Phthalates
یہ اکثر "Fragrance" یا "Parfum" کے نام سے پراڈکٹس میں چھپائے جاتے ہیں۔ہارمونز کاپی کرتے ہیں، اور ان کا توازن بگاڑتے ہیں-PCOS اور بانجھ پن کا سبب بن سکتے ہیں-بچوں میں وقت سے پہلے بلوغت باعث ہیں۔حمل کے دوران نقصان دہ اثرات پیدا کر سکتے ہیں۔
2. Parabens
اکثر کریم، لوشنز، شیمپوز اور کاسمیٹکس میں موجود ہوتے ہیں۔جسم میں ایسٹروجن کی سطح کو غیر فطری طور پر بڑھاتے ہیں-بریسٹ کینسر کے اثرات پیدا کرتے ہیں۔یہ hormonal imbalance کی وجہ ہیں۔جلد پر سوزش یا الرجی کر سکتے ہیں۔
3. Triclosan -اکثر اینٹی بیکٹیریل صابن، فیس واش، ٹوتھ پیسٹ میں پایا جاتا ہے۔
تھائیرائیڈ ہارمونز پر منفی اثر ڈالتا ہے۔مدافعتی نظام کو کمزور کرتا ہے-جگر پر اثر ڈال سکتا ہے-ہارمونی نظام میں رکاوٹ ہے۔
4. Steroidsاکثر whitening creams اور acne treatments میں چھپے ہوتے ہیں، بغیر ڈاکٹر کی اجازت کے استعمال کیے جا رہے ہیں۔جلد کو پتلا، حساس اور خراب بنا دیتے ہیں -چہرے پر مستقل دھبے یا بالوں کی زیادتی کا سبب ہیں۔پیریڈ سائیکل کو خراب کر رہے ہیں۔اور ایڈرینل گلینڈ کے نظام میں گڑبڑ کرتے ہیں۔
یعنی ہم نے بیوٹی کو معیار بنا لیا، اور صحت کو قربان کر دیا۔
آج کی بچیاں 12 سال کی عمر میں نائٹ کریم لگانا شروع کر دیتی ہیں۔سوشل میڈیا ہر دن ایک نیا trend دکھاتا ہے -اور ہم سب دوڑ پڑتے ہیں، بنا سمجھے، بنا پوچھے،صرف اس لیے کہ “چمکتی جلد” ہماری کامیابی کی علامت بن چکی ہے۔لیکن کوئی یہ نہیں بتاتا کہ وہ "glow" PCOS، بانجھ پن، تھائیرائیڈ کے مسائل، skin aging میں بدل سکتا ہے۔آپ کو پتہ ہے؟ہمیں کسی ڈاکٹر، کمپنی، یا influencer کی نہیں صرف شعور کی ضرورت ہے۔ہمیں بس:
1. ہر پراڈکٹ کا لیبل غور سے پڑھنا ہے
2. تمام Fragrance-free، Paraben-free، Steroid-free اشیاء کا استعمال کرنا ہے
3. سفید رنگ اور خوشبو کے دھوکے سے نکل کر صاف، محفوظ، سادہ چیزوں کا انتخاب کرنا ہے۔
4. اپنی بیٹیوں کو سکھانا ہے کہ خوبصورتی کا مطلب صرف چمکتا چہرہ نہیں، بلکہ صحت مند جسم اور پر سکون دل ہے
ہم نے اپنے گروپ میں صرف ہربل چیزوں کا ذکر کیا۔ اور بہت بہتری بھی آئی۔ آپ بھی ان پہ توجہ دے سکتی ہیں۔میں جانتی ہوں کہ یہ مشکل ہے۔شاید آپ کے شوہر کہیں: "تم پھر وہی ہربل چیزیں لے آئیں؟"شاید بچی ناراض ہو کہ وہ نیا انسٹاگرام والا فیشل ماسک کیوں نہیں لینے دیا۔شاید کوئی سہیلی ہنس کر کہے: "اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا
لیکن فرق پڑتا ہے۔فرق پڑتا ہے، جب کوئی ماں اپنی بیٹی کو قدرتی چیزوں کی طرف لاتی ہے۔فرق پڑتا ہے، جب آپ اپنا جسم سمجھ کر، اسے اہمیت دے کر، اس کی حفاظت کرتی ہیں۔اور فرق پڑتا ہے، جب آپ خاموش رہنے کے بجائے… آواز بنتی ہیں۔
یقین کیجیے۔اگر آپ آج سے کریم خریدتے وقت پیچھے مڑ کر اس کا لیبل دیکھیں گی، اگر آپ اپنی بہن، بیٹی یا دوست کو ایک محفوظ متبادل بتائیں گی، تو آپ صرف اپنی نہیں، آنے والی نسلوں کی صحت کو بھی بچا سکیں گی۔
مجھے یقین ہے کہ آپ اس کے بارے میں ضرور سوچیں گی۔ اور اگر اس بارے میں کچھ معلومات رکھتی ہیں تو دوسروں کے ساتھ شیئر کرتی جائیے تاکہ اس کمیونٹی سے سب کو فائدہ پہنچے۔