امریکہ کا نظام انصاف

مصنف : محمد عطاء الرحمان

سلسلہ : احوال عالم

شمارہ : اگست 2025

احوال عالم

امریکہ کا نظام انصاف

محمد عطاء الرحمان

نور الدین (فرضی نام حقیقی کردار)کیلی فورنیا امریکہ سے ہیں چار بیٹیوں کے باپ ہیں. سوائے ان کی اہلیہ کے پورا گھرانہ ہی میری اکیڈمی میں پڑھ رہا ہے.گزشتہ پانچ ماہ سے مسلسل ہی فیس لیٹ ہو رہی تھی تو کل ان سے ہلکا سا شکوہ کیا تو انہوں نے وقت. نکال کر ویڈیو کال کی-آگے کی کہانی ان کی زبانی سنیے-چھ ماہ قبل ایک عورت نے گناہ کی دعوت دی. جسے مسترد کیا تو اس نے الٹا ریپ کا الزام لگا دیا.اور امریکہ عورتوں کا ملک ہے-مرد کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کیلئے چھ ماہ گزر گئے.متعدد پیشیوں کے بعد بھی پاؤں میں خفیہ طور پر ایک الیکڑانک ہتھکڑی موجود ہے. جو ہر طرح کی نقل وحرکت کو مانیٹر کرتی ہے.گھر اور آفس کے علاوہ کہیں جانے کی اجازت نہیں-وکیلوں کی فیسز دیکر دیکر اکاؤنٹ خالی ہوچکا-عورت کی طرف سے اب بھی یہ آفر موجود ہے کہ منہ کالا کیجیے اور سارا جرم بخشوا لیجیے-آج تک کوئی حرام کام بشمول کسی قسم کا نشہ نہیں کیا تو یہ کیسے کرلوں

ان بھائی کو تسلی دی. کہ جب تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوجاتا آپ سے فیس کا کوئی مطالبہ نہیں-روزانہ 100 مرتبہ یہ دعا پڑھنے کو بتائی-رب انی مغلوب فانتصر-دعا کیجیے اللہ کریم ان بھائی کی مشکل آسان فرمائے-اور اس فتنے سے نجات عطاء فرمائے آمین