طب و صحت
ميگنشيم اور لپڈ پروفائل
نامعلوم
دروازے پر دستک ہوئی-تو میں نے اندر سے پوچھا، "کون ہے؟"جواب آیا، "میں میگنیشیم ہوں۔"یہ نام میرے لیے نیا نہ تھا، مگر حیرانی ضرور ہوئی کہ میگنیشیم کیسے دروازے پر آ سکتا ہے؟ میں نے دروازہ کھولا، تو سامنے ایک بارعب مگر مہذب شخصیت کھڑی تھی۔ چہرے پر وقار، انداز میں شائستگی، جیسے کوئی بزرگ دانشور ہو۔ انہیں اندر آنے کی دعوت دی اور ڈرائنگ روم میں لے آیا۔"آپ کون ہیں؟" اپنا مکمّل تعارف کرائیں-میں نے دلچسپی سے پوچھا۔وہ مسکرا کر بولے، "میں آپ کے جسم کا ایک لازمی حصہ ہوں۔ آپ کی ہر سانس، ہر حرکت، ہر سوچ میں میری شمولیت ہے۔ مگر افسوس کہ اکثر لوگ مجھے نظر انداز کر دیتے ہیں۔"میں نے حیرانی سے پوچھا،"کیا میں نے آپ کو کبھی نظر انداز کیا ہے؟""بالکل!" وہ بولے، "کیا کبھی ایسا ہوا ہے کہ آپ بستر پر کروٹ لیں اور اچانک گردن میں بل پڑ جائے؟"میں نے سر ہلایا،"جی، ایسا تو آج صبح ہی ہوا ہے ہے۔""یہی تو میری کمی کی سب سے بڑی نشانی ہے۔"وہ سنجیدگی سے بولے۔ "جب میں کم ہو جاتا ہوں، تو جسم میں کھچاؤ پیدا ہوتا ہے، پٹھے اکڑنے لگتے ہیں، نیند متاثر ہوتی ہے، ذہنی دباؤ بڑھ جاتا ہے، اور دل کی دھڑکن بے ترتیب ہو سکتی ہے۔ مگر پھر بھی لوگ مجھے اہمیت نہیں دیتے۔""کیا آپ صرف پٹھوں کے لیے ضروری ہیں؟"میں نے پوچھا۔ "نہیں، میں آپ کے دماغ کے لیے بھی اتنا ہی اہم ہوں جتنا جسم کے لیے۔" وہ بولے، "اگر آپ کو بےچینی محسوس ہو، چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ آ جائے، یا ذہن الجھا ہوا لگے، تو اس کا مطلب ہے کہ میں کم ہو چکا ہوں۔ میں آپ کے دل، گردوں، ہڈیوں اور حتیٰ کہ آپ کی نیند کے لیے بھی بےحد ضروری ہوں۔""تو پھر آپ سب سے زیادہ کہاں پائے جاتے ہیں؟"میں نے تجسس سے پوچھا۔"میں قدرتی طور پر کئی غذاؤں میں پایا جاتا ہوں۔ سب سے زیادہ میرا خزانہ مغز کدو، یعنی پمپکن سیڈ میں ہے۔ اس کے علاوہ میں ہرے پتوں والی سبزیوں، بادام، اخروٹ، چیا سیڈز، کیلے، مچھلی، ڈارک چاکلیٹ اور دالوں میں بھی پایا جاتا ہوں۔ مگر بدقسمتی سے آج کل کی خوراک میں میری مقدار کم ہو چکی ہے، اسی لیے اکثر لوگ میری کمی کا شکار ہو جاتے ہیں۔""اگر کوئی آپ کی کمی کا شکارہو جائے تو اس کے لیے کیا حل ہے؟""سب سے پہلے تو قدرتی غذاؤں سے میری مقدار پوری کرنی چاہیے۔ اگر پھر بھی کمی برقرار رہے تو میرے پانچ اور بھائی بھی ہیں، یعنی مختلف قسم کے میگنیشیم سپلیمنٹس۔ جیسے میگنیشیم گلیسینیٹ، جو ذہنی سکون کے لیے بہترین ہے۔ میگنیشیم سٹریٹ، جو معدے کے مسائل حل کرتا ہے۔ میگنیشیم مالیٹ، جو پٹھوں کی کمزوری دور کرتا ہے۔ میگنیشیم تھیریونیٹ، جو دماغی کارکردگی بہتر بناتا ہے۔ اور میگنیشیم کلورائیڈ، جو جِلد اور جوڑوں کے لیے مفید ہے۔ مگر یاد رہے، کسی بھی سپلیمنٹ کا استعمال کرتے وقت ہمیشہ ماہر معالج سے مشورہ اور مقدار کا خیال رکھنا ضروری ہے۔"
"یہ بتائیں،کیا آپ کی کمی کا تعلق نیند سے بھی ہے؟""بےشک! اگر آپ کو نیند آنے میں مشکل ہو، یا رات میں بار بار آنکھ کھل جائے، تو یہ بھی میری کمی کی نشانی ہو سکتی ہے۔ میں جسم کو پر سکون رکھتا ہوں، نیند کے لیے ضروری ہارمون کو متوازن رکھتا ہوں، اور دن بھر کی تھکن اتارنے میں مدد دیتا ہوں۔""تو آپ کے بغیر زندگی کیسی ہوگی؟"میں نے سوال کیا۔"تصور کریں، اگر میں نہ ہوں تو کیا ہوگا؟آپ کی ہڈیاں کمزور ہو جائیں گی، ذہنی دباؤ بڑھ جائے گا، نیند متاثر ہوگی، توانائی کم ہو جائے گی، اور زندگی کا لطف جاتا رہے گا۔
یہی وجہ ہے کہ قدرت نے مجھے آپ کے جسم میں شامل کیا ہے تاکہ آپ کی صحت بہترین رہے۔""آپ کی یہ باتیں بہت دلچسپ ہیں،مگر لوگ آپ کو نظر انداز کیوں کرتے ہیں؟"وہ مسکرا کر بولے، "شاید اس لیے کہ میں نظر نہیں آتا، بس خاموشی سے اپنا کام کرتا ہوں۔ مگر جب میری کمی ہوتی ہے، تب لوگوں کو احساس ہوتا ہے کہ میں کتنا ضروری ہوں۔"میں نے گہری سانس لی اور کہا،"واقعی، آج آپ سے مل کر اندازہ ہوا کہ آپ کتنے اہم ہیں۔ میں وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ آپ کو نظر انداز نہیں کروں گا۔"
میگنیشیم نے مسکراتے ہوئے ہاتھ بڑھایا،"یہی تو میں چاہتا تھا اور یہی بتانے آیا تھا کہ صحت مند زندگی کا راز یہی ہے کہ آپ اپنی خوراک اور طرزِ زندگی میں میری مقدار کا خیال رکھیں۔"یہ کہہ کر وہ جانے لگے تو میں نے ان کا ہاتھ پکڑ لیا اور کہا اب ہم آپ کو کہیں نہیں جانے دیں گے.آپ یہیں رہیں گے ہمارے ساتھ.
*لِپِڈ پروفائل*
*ذرا تصور کریں کہ ہمارا جسم ایک چھوٹا سا شہر ہے۔**اس شہر کے سب سے بڑے شرارتی عناصر کولیسٹرول ہیں۔**ان کے کچھ ساتھی بھی ہیں، جن میں سب سے بڑا ساتھی ٹریگلیسرائیڈ ہے۔**ان کا کام گلیوں میں گھومنا، افراتفری مچانا، اور راستے بند کرنا ہے۔**دل اس شہر کا مرکزی مقام ہے، جہاں تمام راستے جا کر ملتے ہیں۔**جب یہ شرارتی عناصر زیادہ ہو جاتے ہیں، تو آپ جانتے ہیں کہ کیا ہوتا ہے؟یہ دل کے کام میں رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔**لیکن ہمارے جسم-شہر میں ایک پولیس فورس بھی موجود ہے۔**ایچ ڈی ایل (HDL) ایک اچھا پولیس والا ہے جو ان شرارتی عناصر کو گرفتار کرکے جیل (جگر) میں ڈال دیتا ہے۔جگر پھر انہیں جسم سے نکال دیتا ہے، جیسے کہ نکاسی کے نظام کے ذریعے۔لیکن ایک برا پولیس والا بھی ہے، ایل ڈی ایل (LDL)، جو طاقت کا بھوکا ہے۔ایل ڈی ایل ان شرارتی عناصر کو جیل سے آزاد کرکے دوبارہ گلیوں میں بھیج دیتا ہے۔جب اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد کم ہو جاتی ہے، تو شہر میں انتشار پھیل جاتا ہے۔کون ایسے شہر میں رہنا پسند کرے گا؟کیا آپ چاہتے ہیں کہ ان شرارتی عناصر کی تعداد کم ہو اور اچھے پولیس والے بڑھ جائیں؟ تو چلنا شروع کریں!ہر قدم کے ساتھ، اچھے پولیس والے (ایچ ڈی ایل) کی تعداد میں اضافہ ہوگا،اور شرارتی عناصر (کولیسٹرول، ٹریگلیسرائیڈ، اور ایل ڈی ایل) کم ہوں گے۔آپ کا شہر (جسم) دوبارہ توانائی سے بھرپور ہو جائے گا۔آپ کا دل، جو شہر کا مرکزی مقام ہے، ان شرارتی عناصر کے حملے سے محفوظ رہے گا۔جب آپ کا دل صحت مند ہوگا، تو آپ بھی صحت مند ہوں گے. لہٰذا، جب بھی موقع ملے، چلنا شروع کریں-
صحت مند زندگی کے لیے ضروری اقدامات*
*کم کریں:*
1. نمک2. چینی3. بلیچ شدہ آٹا4. ڈیری مصنوعات5. پراسیسڈ کھانے
*ضروری غذائیں:*
1. سبزیاں2. دالیں3. پھلیاں4. میوے5. انڈے6. کولڈ پریسڈ آئل (زیتون،
ناریل وغیرہ)
*
تین بنیادی اصول:*
1. ہمیشہ مسکرائیں اور ہنسیں2. اپنی رفتار کے مطابق جسمانی سرگرمی کریں-3. اپنا وزن چیک کریں اور قابو میں رکھیں
*چھ بنیادی طرزِ زندگی کے اصول:*
1. پیاس لگنے کا انتظار نہ کریں، پانی پیتے رہیں2. تھکن ہونے کا انتظار نہ کریں، آرام کریں
3. بیمار ہونے کا انتظار نہ کریں، وقتاً فوقتاً اپنا طبی معائنہ کروائیں4. معجزات کا انتظار نہ کریں، اللہ پر بھروسہ رکھیں5. کبھی خود پر اعتماد مت کھوئیں6. ہمیشہ مثبت رہیں اور بہتر کل کی امید رکھیں-