زندگی میں شائستہ مزاجی ایمانداری اور صاف گوئی سے کام لیں: کیونکہ آپ خود کو کتنا ہی بڑا طرم خان کیوں نہ سمجھتے ہوں لیکن دنیا میں کوئی نہ کوئی آپ سے زیادہ صلاحیتوں کا حامل، زیادہ امیر اور زیادہ ذہین ضرور موجود ہوتا ہے۔ آپ کو اپنی صلاحیتوں اور نعمتوں پر قناعت کا مظاہرہ کرتے ہوئے مطمئن رہ کر تصنع سے گریز کرنا چاہیئے۔
1. روزانہ کچھ نیا۴ سیکھیں اور سکھائیں۔ اپنے وقت کا بہترین استعمال کریں۔
2. لین دین کے معاملات میں صاف گوئی سے کام لیں، دوسروں کے بھروسے یا سادگی کا فائدہ اٹھا کر ٹھگ مت بنیں ورنہ زندگی میں آپ ہمیشہ مشکلات کا شکار رہیں گے۔
3. بے جا اسراف سے گریز کریں اور ماحول کے تحفظ کے لئے اپنے کاربن اثرات کو بھی کم سے کم رکھنے کی کوشش کریں۔
4. احمقانہ سوالات سے گریز کریں۔
5. اپنے پیچھے آنے والے شخص کے لیے دروازہ کھولیں۔
6. اگر کوئی آپ کی دعوت کرتا ہے تو جواباً آپ بھی اسے مدعو کریں۔
7. اختلاف رائے کا احترام کریں۔
8. زندگی میں کوئی واضح نقطہ نظر اپنا کر اس پر ثابت قدم رہیں۔
9. خاکروب سے بھی اسی طرح عزت و احترام سے پیش آئیں جیسے اسکے مالکان سے پیش آتے ہیں۔
10. ممنونیت کا کھلے دل سے اظہار کریں اور ان پلوں کو کبھی فراموش مت کریں، جنہیں عبور کر کے آپ زندگی میں کسی بہتر مقام پر پہنچے ہیں۔
11.کسی کی اچھائی یا ہنر کی تعریف کرنے میں بخیلی نہ کریں بلکہ اسکا برملا اظہار کریں۔ تعلقات کو محفوظ رکھنے کے لئے کسی کی غلطی پر صرف علیحدگی میں اور بہتری لانے کے مقصد سے تنقید کریں۔
12.لوگوں سے ملاقات کے وقت اس فقرے کو کہنا مت بھولئے کہ ''آپ بہت اچھے لگ رہے ہیں''
13. دنیا کے درد اور مصائب سے متعلق دل سے فکرمندی اور ہمدردی کے جذبات کا مظاہرہ کریں۔
14. اگر کوئی دوست آپ کو یہ بتائے کہ آج اسے ڈاکٹر کے پاس جانا ہے، تو جواباً یہ ضرور کہیے کہ ''فکر نہ کریں، میرا یقین اور دعا ہے کہ سب کچھ ٹھیک ہو گا''۔
15. اپنی زبان سے ادا شدہ الفاظ کا پاس رکھنا ہی آپکے لئے غیرت و حمیت کی علامت ہونا چاہئیے۔
16. اگر کوئی شخص آپ سے مخاطب ہے تو برائے مہربانی ہمہ تن گوش ہو کر اسکی بات سنیں۔
17. اگر کوئی آپ سے کسی مسئلے پر تجاویز مانگے تو اسے بہترین مشورے سے نوازیں۔
18. دوسروں سے ذاتی نوعیت کے سوالات مثلا عمر اور آمدنی پوچھنے سے گریز کریں۔
19.دوسروں کے نجی معاملات میں خواہ مخواہ ٹانگ اڑانے کی بجائے اپنے کام سے کام رکھیں۔
20. دو بدو گفتگو کرتے وقت نظریں مت چرائیں۔
21. مفلس افراد کی محفل میں کبھی بھی اپنی امارت کی شیخیاں مت بگھیریں۔
22. کسی کی جانب سے اچھا پیغام لکھے جانے پر جواباً ''آپکے پیغام کے لیے بہت بہت شکریہ'' لکھنا مت بھولیں۔
تحسین وہ گیدڑ سنگھی ہے جو آپ کی خواہشات کو حاصل کرنے میں آسانی کے ساتھ آپکی مدد کر سکتی ہے۔
اصلاح و دعوت
اہم باتیں
اقبال لطیف