سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے عوام الناس کو کاربونیٹڈ مشروبات (سافٹ ڈرنکس) پینے سے اجتناب برتنے کی تنبیہ کی ہے کیونکہ ان مشروبات میں کسی قسم کے نیوٹریشنل عناصر نہیں ہوتے جبکہ شکر اور بلند ترین سطح والی کیلوریز کی بھرمار ہوتی ہے۔
وزارت صحت کے ترجمان نے تنبیہ کی ہے کہ ان گیسوں والے مشروبات میں مفید غذائی عناصر بالکل نہیں ہوتے جبکہ چیزوں کو لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے والی کیمائی عناصر(پریزرویٹیو کیمیکلز)،مصنوعی سپلیمینٹس اور مضر صحت چینی کی ایک بڑی مقدار ڈالی جاتی ہے جو غذائی توازن کو خراب کرتی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق: ایک سافٹ ڈرنک پینے کے 20 منٹوں کے بعد انسانی لبلبہ (پنکریاس) میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے جس کیلیئے اُسے بہت زیادہ انسولین پیدا کرنی پڑتی ہے، 30 منٹوں کے بعد یہ شوگر جسم میں جم جانے والی چربی کا روپ دھار لیتی ہے جس سے انسانی وزن بڑھتا ہے اور انسانی جسم کو شوگر کا مرض لگنے کے امکان پیدا ہو جاتے ہیں۔
سافٹ ڈرنک پینے کے 45 منٹوں کے بعد مشروب میں موجود کیفین جسم میں فشار خون (بلڈ پریشر) بڑھاتی ہے، اور وقت کے ساتھ ساتھ یہ فشار خون بوتلیں پینے والوں کا پکا پکا مرض بن جاتا ہے۔ اور وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ بوتلیں پینے کے عادی لوگوں میں دو مہلک ترین امراض شوگر (ذیابیطس) اور بلڈ پریشر اپنا گھر بنا لیتے ہیں۔ سرکولیشن میگزین نے اس امر کی توثیق کی ہے کہ میٹھے سافٹ ڈرنک پینے والوں کو لیول ٹو شوگر لاحق ہوتی ہے۔ سپونٹیک کے مطابق روزانہ کی ایک بوتل پینے والوں کو شوگر لگنے کا امکان بہت زیادہ ہوتا ہے۔
سافٹ ڈرنکس کے امراض
بوتلیں پینے والوں کا بوتلوں میں چینی کی اونچی مقدار کی وجہ سے وزن بڑھتا ہے کیونکہ ایک بوتل میں کم از کم 140 کیلوریز ہوتی ہیں اور یہ وزن نہ گھٹنے والا وزن ہوتا ہے۔
2019 میں کی گئی ایک تحقیق کے مطابق بار بار بوتلیں پینے والوں کو (اگر ان کا یومیہ چینی کھانے کو تناسب 100 گرام سے زیادہ ہو تو) ان کے چہرے پر فاسد مواد والے معتدل یا شدید دانے نکلتے رہتے ہیں
3 بوتلیں روزانہ پینے کا مطلب 117 گرام چینی کھانا ہے جبکہ چینی کا شمار ان عناصر میں ہوتا ہے جو جسمانی انفیکشن کا باعث بنتی ہیں، اور بوتلوں والی چینی پینے کا مطلب چہرے کی سوجن اور سکن کی انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔
انٹرنیشنل ڈینٹل ہیلتھ میگزین کے مطابق گہرے رنگوں والی بوتلیں (کولا) دانتوں کے اوپری حفاظتی غلاف کو برباد کرتی ہیں جس کی اخیر دانتوں میں کیڑا لگنا اور دانتوں کا گلنا سڑنا بن جاتا ہے۔ امریکی ڈینٹل میڈیسن یونین کے مطابق دانتوں میں کیڑا لگنے کی بنیادی وجہ چینی کا استعمال ہوتا ہے۔
ہیلتھ سلیپ میگزین کے مطابق بوتلوں (سافٹ ڈرنکس) میں موجود سوڈا انسانی نیند کا توازن برباد کرتا ہے کیونکہ کم خوابی بوتلوں میں موجود کیفین کی مقدار سے بندھی ہوئی ہے۔
18 ہزار لوگوں کے ایک ایسے گروپ پر کی گئی ایک ریسرچ کے مطابق، جو کہ بوتلیں پینے کے عادی تھے، یہ نتیجہ سامنے آیا کہ ان کی نیند کی مقدار 5 گھنٹے یا 5 گھنٹے سے بھی کم رہ گئی تھی۔
آخری بات: جاما انٹرنل میڈیسن کے مطابق: ایسے لوگ جو ڈائیٹ کولا پی رہے تھے، ایسے لوگوں کی نسبت جو اس قسم کے مشروبات کے عادی نہیں تھے، 26 فیصد اچانک اور جلدی موت کا شکار ہوئے۔ اسی تحقیقی کے مطابق: ایسے لوگ جو 1 یا 2 گلاس سوڈا بوتلیں کے عادی رہے تھے میں موت کا خطرہ زیادہ پایا گیا۔ اور اس کا واحد سبب ڈائیٹ مشروبات پینے کی وجہ سے ان کے نظام انہظام کا بگڑنا یا دل کے امراض کا بے قابو ہونا تھا۔