ہم نے اپنے اوپر مجبوریوں کی چادر
تان لی ہے کچھ اس طرح سے کہ
ہم ‘‘جیلانی’’۱ سے متاثر ہو تو سکتے
ہیں لیکن
سچ بول نہیں سکتے
ہم ‘‘زیاد’’ ۲ کی طرح رختِ سفر باندھ تو سکتے ہیں مگر
کشتیاں جلا نہیں سکتے
ہم مہمان نواز تو بہت ہیں لیکن
اپنے ‘‘دیے’’ ۳ بجھا نہیں سکتے
۱۔ شیخ عبدالقادر جیلانیؒ
۲۔طارق بن زیاد
۳۔انصاری صحابی حضرت ثابتؓ