Suay'haram
مدیراعلی :
محمد صدیق بخاری
تلاش کیجئے
رابطہ کیجئے
عنوانات
مصنفین
سوال وجواب
پچھلے شمارے
تازہ شمارہ
چھوٹی سی بات
مصنف :
مستنصر حسین تارڑ
سلسلہ :
ادب
شمارہ :
مئی 2007
ایک نسل جن چیزوں کوغیر ضروری جان کر گلی میں رکھ آتی ہے ، اگلی نسل ان چیزوں کو اٹھاکر پھر سے گھر میں سجا لیتی ہے آثار قدیمہ کے طور پر۔
جیسے زیادہ پانی سے پودے کی جڑیں گل جاتی ہیں ایسے ہی بچوں سے لاڈ پیار کرنے سے آ پ بچوں کی جڑوں میں بیٹھ جاتے ہیں۔
دستر خوان پر اتناکھائیے کہ اٹھ سکیں۔اٹھیں گے نہیں تو دوبارہ کیسے بیٹھیں گے۔
صفائی ستھرائی کے بے حدشوق کایہ مطلب ہر گز نہیں کہ آپ غسل خانے میں باقاعدہ آباد ہو جائیں۔
جن چیزوں کو آپ چاندنی رات میں دیکھ کر آہیں بھرتے ہیں انہیں کبھی بھری دوپہر میں دیکھ لیا کریں۔
آسمان اس پرندے کانہیں ہوتاجس کے پر بڑے ہوں بلکہ اس پرند ے کاہوتا ہے جس کی قوت پرواز زیادہ ہو۔
ٹوبہ ٹیک سنگھ
مصنف:
سعادت حسن منٹو
سچا سودا
مصنف:
نعیم احمد بلوچ
بامبے والا
مصنف:
غلام عباس
پچھتاوے
مصنف:
شفیق الرحمن