ترکی تعمیر کا موجودہ حصہ ،4056 مر بع میٹر ۔۔پہلی سعود ی عمارت کا تعمیر شدہ حصہ ، 12270 مربع میٹر ، اس میں 28000 نمازیوں کی گنجائش ہے ۔۔دوسری سعودی توسیع کا زمینی دور ،82000 مربع میٹر ،اس میں 167000 نمازیوں کی گنجائش ہے ۔۔دوسری سعودی توسیع کی چھت 67000مربع میٹر ، اس پر 90000 نمازیوں کی گنجائش ہے ۔۔مسجد کے اردگرد صحن، 235000 مربع میٹر ۔۔نماز کے لیے صحن کا مخصوص حصہ،135000 مربع میٹر ،اس میں 250000 نمازیوں کی گنجائش ہے ۔۔صحن کے اردگرد دیوار کی لمبائی ، 2270 میٹر ۔۔کل رقبہ برائے نماز، 300326 مربع میٹر جس پر 535000 نمازیوں کی گنجائش ہے ۔۔تہ خانہ کا رقبہ، 73500 مربع میٹر ، اس میں مسجد سے متعلقہ دفاتر ہیں ۔۔زمینی دور میں کل ستون ، 2175 ، ایک ستون کا قطر 64 سینٹی میٹر ہے ۔۔چھت کے ستون، 550 ۔۔میناروں کی کل تعداد ، 10 ۔۔گنبد خضرا سے متصل مینار کی بلندی، 44.53 میٹر ۔۔باب السلام والے مینار کی بلندی، 38.85 میٹر۔۔پہلی سعودی توسیع کے دو میناروں کی بلندی،72 میٹر ۔۔دوسری سعودی توسیع کے چھ میناروں کی بلندی ، 104 میٹر ۔۔دروازوں کی کل تعداد،85 ، ہر دروازہ کی چوڑائی 3 میٹر اور بلندی 6 میٹر ہے چھت کے لیے عام سیڑھیوں کی تعداد، 18 ۔۔برقی سیڑھیوں کی تعداد، 6۔ ہر یونٹ چار سیڑھیوں پر مشتمل ہے ۔۔متحرک گنبدوں کی تعداد، 27 ، ہر گنبد 18*8 میٹر یعنی کہ 324 مربع میٹر ہے ۔۔نگران کیمروں کی تعداد، 543 ۔۔ایمپلی فائر، 206 ہر ایک کی طاقت 600 واٹ ہے ۔۔ہارن، 3500 ۔۔کارپارکنگ کا رقبہ، 290000مربع میٹر، اس کی دو منزلیں ہیں اور 4444 گاڑیاں کھڑی کرنی کی گنجائش ہے۔
مرسلہ ، قاری بختاور سیّد (ابوظبی )