۱۔ روزانہ کی عبادات باقاعدگی، یکسوئی، خلوص دل او رخشوع و خضوع سے ادا کریں۔
۲۔ روزانہ خدمت خلق کا کوئی کام ضرور کریں کیونکہ اللہ تعالیٰ کو راضی کرنے کا یہ بہترین طریقہ ہے۔
۳۔ آج کے دن کوئی ایسا کام نہ کریں جس سے اللہ تعالیٰ کی ناراضی کا ڈر ہو۔
۴۔ اپنے مقصد حیات کو سامنے رکھتے ہوئے روزانہ کا لائحہ عمل بنائیں اور روزانہ صدقہ کو اپنا معمول بنا لیں۔
۵۔روزانہ اپنے قریبی عزیزوں اور دوستوں کو نیک کام کرنے کی تلقین کریں اور انہیں برائیوں سے روکیں۔
۶۔ ہمیشہ خوش و خرم رہیں۔ ہر ایک سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں اور ہمیشہ اللہ تعالیٰ پر توکل یں۔
۷۔ رات کو سونے سے پہلے اپنا محاسبہ کریں کہ آپ جنت سے کتنے قریب او رجہنم سے کتنے دور ہیں۔ (ڈاکٹر اختر احمد)