ریچل کوری وہ تاریخی کردار ہے جسے اسرائیلی بلڈوزوں نے ۱۶ مارچ ۲۰۰۳ کو محض اس لیے کچل کے رکھ دیا کہ وہ غزہ میں ایک فلسطینی مکان کو منہدم ہونے سے بچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ ہر قوم ہر ملک میں ایسے لوگ موجو د ہیں جو ہر تعصب سے پاک ہو کر محض انسانیت کا درد رکھتے ہیں۔ ایسے ہی لوگ دھرتی کے ماتھے کا زیور ہیں اور ایسے ہی لوگوں سے یہ کرہ ارض آباد ہے ۔ ریچل کوری بھی انہی آفاقی لوگوں میں شامل ہے ۔ ریچل دس اپریل۱۹۷۹ کو واشنگٹن میں پیدا ہوئی۔وہ امریکن سالیڈیرٹی موومنٹ کی ممبراور ایور گرین سٹیٹ کالج کی طالبہ تھی ۔ اس نے ایک سال کی چھٹی لے کر غزہ میں فلاحی کام کرنے کا فیصلہ کیا۔اور وہاں جاتے ہی اسرائیلی سفاکی کی بھینٹ چڑھ گئی۔ (مرسلہ ، محمد عثمان بخاری ، لاہور)