دعائے شام و سحر لا الہ الّا اللہ
یہی ہے زادِ سفر لا الہ الّا اللہ
سکونِ قلب و جگر لا الہ الّا اللہ
کمالِ فکر و نظر لا الہ الّا اللہ
نہ کہکشاں نہ قمر لا الہ الّا اللہ
نہ کچھ اِدھر نہ اُدھر لا الہ الّا اللہ
تمام ملتیں باطل ہیں صرف اک اسلام
یہی ہے راہگزر لا الہ الّا اللہ
اسی میں دولتِ دنیا ، اسی میں دولتِ دیں
متاعِ اہلِ خبر لا الہ الّا اللہ
ملا رہا ہوں نگاہیں میں کجکلاہوں سے
نہ خوف ہے نہ خطر لا الہ الّا اللہ
بتوں کو توڑ ، تخیّل کے ہوں کہ پتھر کے
ذرا بھی دیر نہ کر لا الہ الّا اللہ