ایک سوال ماہرین کو مسلسل پریشان کرتا رہا ہے کہ آخر عربی زبان دیگر زبانوں کے مقابلے میں سیکھنی مشکل کیوں ہے؟ اس سلسلے میں اسرائیلی سائنسدانوں کی ایک ٹیم کا کہنا ہے کہ انہوں نے معلوم کر لیا ہے کہ عربی زبان سیکھنا مشکل کیوں ہے۔ جامعہ حیفہ کے ماہرین کی ٹیم نے تحقیق کے بعد بتایا کہ عام طور پر جب نئی زبان سیکھی جاتی ہے تو دماغ کے دونوں حصے استعمال ہوتے ہیں لیکن عربی سیکھنے کے لیے ایسا کرنا محنت ضائع کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عربی حروف کو سمجھنے کے لیے دماغ کا صرف بایاں حصہ کام آتا ہے کیونکہ یہ حصہ اشیاء کی تفصیل کو باریکی سے سمجھنے میں مدد دیتا ہے۔ اسرائیلی سائنسدانوں کی اس تحقیق میں چالیس لوگ شامل تھے اور اسے ‘نیورو سائیکالوجی’ میں شائع کیا گیا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے عربی زبان سیکھنے کے لیے مختلف حروف کو پہچاننے اور ایک دوسرے فرق کرنے کا عمل بظاہر دوسری زبانوں سے مختلف ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل میں نکتوں کو سمجھنے جیسی باریک باتوں کاخیال رکھنا پڑتا ہے۔