پیاری امی جان! اللہ کریم کی ان گنت رحمتیں ہو ں آپ پر۔اس غریب الوطنی میں کوئی دن ایسا نہیں گزرتا کہ جب آپ مجھے یاد نہ آتی ہوں۔لیکن آج جب لوگ ہیپی مدر ڈے منا رہے تھے تو آپ مجھے اور بھی زیادہ یاد آئیں۔ میں ان سب کو بتانا چاہتا تھا کہ لوگو تمہاری مائیں تو زندہ ہیں تمہارے لیے تو ہر دن ہیپی مدر ڈے ہے لیکن کیا کروں کوئی میری بات سمجھتا ہی نہیں۔
امی جان یقین جانیں اگر مجھ میں کوئی خوبی ہے تو وہ سب آپ کی وجہ سے ہے اور مجھ میں جو بھی خامی ہے وہ سب میری اپنی کوتاہی ہے ۔ان شاءاللہ جلد ہی آپ سے ملاقات ہو گی۔ بیشک ہم سب اپنے مالک کی طرف لوٹ جانے والے ہیں۔۔والسلام ، آپ کا بیٹا ، محمد صدیق بخاری