ایک تانگے میں بہت سی سواریاں بیٹھی تھیں۔ گھوڑا اچانک چلتے چلتے رْک جاتا اور کوچوان نیچے اتر کر اس کے سامنے ناچنے گانے لگتا تو گھوڑا فوراً چل پڑتا۔ جب دو تین بار ایسا ہوا تو سواریوں نے تنگ آکر پوچھا‘‘ بھئی تانگے والے، یہ کیا معاملہ ہے تمہارا گھوڑا گانا سن کر کیوں چل پڑتا ہے؟’’تانگے والے نے نہایت اطمینان سے کہا‘‘ دراصل یہ گھوڑا باراتی گھوڑا ہے اور گانا سن کر ہی چلتا ہے۔’’