ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی

2019


تعارف

ڈاکٹر محمد رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک معروف مصنف اور محقق ہیں۔ ان کی پیدائش 27، مئی1964ء میں صوبہ اتر پردیش کے ضلع بہرائچ کے موضع راجا پور، بلبل نواز میں ہوئی تھی۔ آپ کے والد کا نام محمد شفیع خاں تھا۔

ابتدائی حالات

محمد رضی الاسلام ندوی کی ابتدائی تعلیم آبائی وطن ضلع بہرائچ، اتر پردیش میں ہوئی اور ثانوی تعلیم مرکزی درس گاہ رام پور سے حاصل کی۔ اعلیٰ تعلیم کے لیے انھوں نے 1975ء میں بر صغیر کی عظیم دانش گاہ دار العلوم ندوۃ العلماء، لکھنؤ کا رخ کیا اور وہاں سے 1981ء میں عالمیت اور 1983ء میں فضیلت کی اسناد حاصل کیں۔1989ء میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے اجمل خاں طبیہ کالج سے بی۔ یو۔ ایم۔ ایس اور 1993ء میں ایم۔ ڈی کی ڈگریاں حاصل کیں۔

ادبی سفر

رضی الاسلام ندوی ربع صدی سے لکھ رہے ہیں۔ قومی و بین الاقوامی سمیناروں اور مذاکروں میں شرکت کرتے ہیں اور بیرونِ ہند کے رسائل و جرائد میں ان کے علمی و تحقیقی مضامین اور عربی مضامین کے معیاری ترجمے شائع ہوتے ہیں۔ موصوف کی اب تک کئی کتابیں منظر عام پر آچکی ہیں، جن میں تالیفات کے علاوہ ترتیبات اور تراجم بھی شامل ہیں۔

رضی الاسلام ندوی بھارت کے ایک تحقیقی ادارے ادارۂ تحقیق و تصنیف اسلامی علی گڑھ سے ایک طویل مدت (1994ء تا 2011ء) تک وابستہ رہے۔ اور اس وقت جماعت اسلامی ہند کے شعبۂ تصنیفی اکیڈمی کے سکریٹری اور ہندوستان کے معروف علمی و تحقیقی سہ ماہی مجلہ تحقیقات اسلامی کے مدیر معاون ہیں۔


مضامین

 فتح مکہ (8ھ) کے بعد جب قبائل عرب کو اندازہ ہو گیا کہ اب اسلام کی پیش قدمی کو روکنا ممکن نہیں ہے اور وہ چاہے جتنی کوشش کر لیں ، اہل اسلام کو شکست نہیں دے سکتے ،تو انہوں نے اپنے رویہ پر غور کیا۔ انہیں کوئی راہ نجات نظر نہیں آئی ،سوائے اس کے کہ سر ...




سیرت النبی رسول اللہ رسول اللہ ﷺ کی شگفتہ مزاجی ڈاکٹر رضی الاسلام ندوی   دنیا میں ہزاروں پیغمبر آئے۔ انھوں نے اللہ کے بندوں تک اس کا پیغام پہنچایا اور اپنی زندگی کا عملی نمونہ پیش کیا، مگر کچھ عرصے کے بعد ان کی تعلیمات مٹ گئیں، یا ان میں بہت...





لاک ڈاؤن کے دوران میں مساجد میں نمازیں محدود کردی گئیں اور گھروں میں ادا کی جانے لگیں۔ اب ماہِ رمضان المبارک کی آمد ہے تو لوگ فکرمند ہیں کہ تراویح کیسے پڑھیں؟ اس سلسلے میں گزشتہ دنوں میں نے اپنی بعض تحریروں میں کچھ ایسی آراء ذکر کیں جو حنفی مسلک ک...




انسانی تاریخ کے عجائب میں سے ہے کہ ایک ایسی قوم، جو تہذیب وتمدن سے یکسر ناآشنا، جنگ وجدال اور لوٹ مارکی خوگر اور حلال و حرام کی تمیز سے بے گانہ تھی،وہ ایک دم تہذیب و شرافت اور امن و امان کی علم بردار کیسے بن گئی؟ جو جہالت کی گھٹاٹوپ تاریکیوں میں ٹ...


طب کی ایک شاخ جس میں جسم انسانی کے کسی عضو کی ہیئت یا فعل کو درست کرنے کے لیے ایک خاص طرح کا آپریشن کیا جاتا ہے، پلاسٹک سرجری (Plastic Surgery ) کہلاتی ہے۔ ‘پلاسٹک’ یونانی لفظ Plastikos سے ماخوذ ہے۔ جس کے معنی ہیں کسی چیز کو موڑنا، اسے نئی شکل دین...