پچھتاوے

مصنف : شفیق الرحمن

سلسلہ : ادب

شمارہ : دسمبر 2004

آج صبح ریڈیو پر ایک نام بار بار سنا جس سے مجھے اپنے استاد یاد آ گئے ۔ ان کی کنجوسی مثالی تھی۔ مشہور تھا کہ وہ اپنی عینک کے شیشوں میں سے اس لیے نہیں دیکھتے کہ استعمال کرنے سے کہیں شیشے گھس نہ جائیں۔ شادی ہوئی تو اپنا ہنی مون منانے کے لیے اکیلے گئے تھے۔ کہ اخراجات کم آئیں۔ ان کا دل آئس کریم کی طرح سرد تھا۔ بیس سال سکول کے ہیڈ ماسٹر رہے۔ جب وہ سکول کالج بنا تو یونیورسٹی نے کسی اور کو پرنسپل بنا دیا۔ انہوں نے سخت الفاظ میں شکایت کی ’ اپنے بیس سالہ تجربے کا حوالہ دیا۔ اوپر سے جواب آیا اسے بیس سالہ تجربہ ہرگز نہیں کہا جا سکتا’ یہ ایک سالہ تجربہ ہے بیس مرتبہ۔ (پچھتاوے از: شفیق الرحمن)