ڈاکٹر نذیر احمد کے چند اقوال

مصنف : محمد فاروق عاربی

سلسلہ : ادب

شمارہ : جون 2005

قومیں میدانِ جنگ میں نہیں مرتیں بلکہ غیرت کی موت مرتی ہیں۔

راہِ حق میں بیٹھنا، کھڑے ہونا، چلنا اور بھاگنا سب ایک ہی حال کی مختلف کیفیتیں ہیں .

صاحبِ عزیمت زمانہ پر اس لیے نظر نہیں ڈالتا کہ یہاں کیا کیا ہے جس سے دامن بھر لوں، وہ یہ دیکھنے کے لیے آتا ہے کہ کیا کیا نہیں ہے کہ پورا کر دوں ۔

 اگر بلبل دام سے ڈر کر اور دانہ کے لالچ میں آکر چہکنا چھوڑ دے تو پھر اسے کسی اور نام سے پکاریئے، بلبل نہ کہیے۔

(مرسلہ: محمدفاروق عاربی)