پی آئی اے حکام کی توجہ کے لیے

مصنف : ڈاکٹر حنا خان

سلسلہ : ادب

شمارہ : فروری 2005

بہت ہی polite ایر ہوسٹس نے ذرا گھبراہٹ سے پوچھا ‘‘خیریت ہے ’’ میں نے ان کی پریشانی بھانپتے ہوئے مسکراتے ہوئے کہا ’ نہیں آپ سے کوئی شکایت نہیں۔ بس ایک suggestion لکھنے کے لیے comment card مانگاہے۔اور میں سوچنے لگی کہ فضا کی بلندیوں پر’ نیلے ’سنہری’ اور گلابی افق کے ساتھ ساتھ پرواز کرتے ہوئے ’ اللہ تعالی کی اس قدر نعمتوں ’ کھانے ’ مشروبات’ آرام ’ اور موسیقی سے لطف اندوز ہوتے ہوئے میں شکایت کرتی اپنے رب کو کسیی لگوں گی۔یہ سوچنے سے شکایت تو میں بھول گئی البتہ انتظامیہ سے ایک درخواست کرنا یاد رہ گئی کہ خدارا آٹھ گھنٹے کے اس مختصر سفر میں دو کھانے پیش نہ کیا کریں۔خود آپ کے اپنے وطن میں کروڑوں انسان بھوک سے بلبلا اور بیماری سے کراہ رہے ہیں۔ یہی کھانا ان بہت سے بھوکے پیٹوں میں پہنچ کر کئی گھروں کے ناکام کمانے والوں کو خود کشی کی نذر ہونے اور کئی جسموں کو رات کے اندھیروں میں مجبوری کے ہاتھوں بکنے سے بچا سکتا ہے۔ امید ہے آپ توجہ فرمائیں گے ۔بہت شکریہ۔ ڈاکٹر حنا خان۔ یوکے

Seat No. 30-L,Flt No. 757,From LHE to London

Date 23-12-03

Dr.HKHAN,49-TEESDALE ROAD

SLOUGH,SL2 IUA

BERKSHIRE, U.K