اگربھینس کا پورا جسم سینگوں میں تبدیل ہو جائے تب بھی شیر بھینس کو ہلا ک کر دیتا ہے۔ کسی بندے کا اپنی طاقت اور قوت کے بھروسے پر قضا کی گرفت سے بے خوف ہوجانا نادانی ہے ۔آندھی کو دیکھو جب وہ چلتی ہے تو بڑے بڑے تناور درخت زمین سے اکھڑ جاتے ہیں لیکن گھاس عاجز اور بے بس ہوتی ہے آندھی اسے کوئی نقصان نہیں پہنچاتی گھاس کی عاجزی پر آندھی کو رحم آجاتا ہے ۔ اے دل تو بھی قضا کے رو برو،زور آور اور مغرور ہونے کی کوشش نہ کر، قضا سے جو ٹکرانے کی کوشش کر تے ہیں قضا ان کو بلند و بالا درختوں کی طرح نیست و نابود کر دیتی ہے اگر تو نے گھاس کی مانندعاجزی اختیا ر کی تو ہو سکتا ہے کہ قضا کو تجھ پر رحم آ جائے اور تو تباہ ہونے سے بچ جائے۔