کہانی

مصنف : محمد صدیق بخاری

سلسلہ : ادب

شمارہ : دسمبر 2010

ادب او ر ابلاغیا ت کی دنیا میں افسانہ اور کہانی ہمیشہ کلیدی اہمیت کے حامل رہے ہیں ۔ کیونکہ کہانی سننے کا وہ عمل جو ماں کی گود سے شروع ہوتا ہے ’ وہ موت کی آہٹ تک ساتھ رہتا ہے ۔ فرق صرف اتنا ہے کہ کبھی انسا ن کہانی سناتا ہے ’ کبھی خود سنتا ہے ’ کبھی کہانی پڑھتا ہے او رکبھی پڑھاتا ہے ۔ سننے سنانے ’ پڑھنے پڑھانے کے عمل سے گزر کر آخر ایک دن انسان خود کہانی بن جاتا ہے ۔ کہانی کے کردار سدا زندہ رہتے ہیں ’ بس وقت ’ نام و مقام بدلتے رہتے ہیں ۔(محمد صدیق بخاری)