جسے اللہ رکھے

مصنف : بی بی سی

سلسلہ : ادب

شمارہ : اگست 2012

امریکہ میں ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ ایک نوجوان کے دماغ میں نیزہ گھس جانے کے بعد اس کا زندہ بچ جانا ایک معجزہ ہے۔واضح رہے کہ سولہ سالہ یاسر لوپز رواں ماہ امریکی ریاست فلوریڈا میں ان کے دوست کی نیزہ چلانی والی بندوق سے حادثاتی طور پر زخمی ہو گئے تھے۔جیکسن میموریل ہسپتال کے ڈاکڑوں کا کہنا ہے کہ تین فِٹ لمبا نیزہ یاسر لوپز کی دائیں آنکھ کے اوپر سے ہوتا ہوا ان کے دماغ میں گھس کر ان کے سر کے باہر نکل گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تین گھنٹے کے آپریشن کے بعد یاسر لوپز اب بات چیت کر رہے ہیں تاہم جب انہیں ہسپتال لایا گیا تو وہ جاگ رہے تھے۔ان کے مطابق امریکی نوجوان یاسر لوپز کو اس حادثے کے بارے میں یاد نہیں ہے۔واضح رہے کہ یاسر لوپز اپنے گھر کے باہر ایک جھیل میں نہا رہے تھے جب ان کے دوست نے نیزہ چلانی والی بندوق کو لوڈ کرتے وقت اس کا ٹریگر دبا دیا۔نیورو سرجن راس بلاک نے میڈیا کوبتایا کہ یہ معجزہ ہے کہ نیزہ یاسر لوپز کے دماغ کی کسی شریان میں نہیں داخل نہیں ہوا۔ (بحوالہ بی بی سی ڈاٹ کام، ۲۰ جون ۲۰۱۲)