ڈولفن اور وہیل کی ذہانت

مصنف : بی بی سی

سلسلہ : ادب

شمارہ : مئی 2012

یٹیگونیا میں ایک ِکلر وہیل کا جبڑا زخمی تھا اور وہ اپنے لیے خوارک کا بندوبست نہیں کر سکتی تھی۔ وہیل کے ایک گروہ نے اس عمر رسیدہ وہیل کو نہ صرف خوراک مہیا کی بلکہ اسے اس وقت تک زندہ رکھا جب تک اس کا جبڑا ٹھیک نہیں ہو گیا۔ایک تحقیقی تجربے کے دوران ڈولفن کا ایک گروہ محققین کو یہ سمجھانے میں کامیاب ہوگیا کہ انہیں اس سوال کا جواب معلوم نہیں اور اگلا سوال پوچھا جائے۔ایک تجربے کے دوران ڈولفن کو اپنے ٹینک کو صاف رکھنے کے عوض انعام میں مچھلی دی جاتی تھی۔ ایک ڈولفن نے بار بار مچھلی کا انعام جیتنے کے لیے کاغذ کے ایک بڑے بیگ کو پھاڑ کر اس کے پرزے اپنے پاس چھپا کر رکھ لیے اور پھر مچھلی کا انعام جیتنے کے لیے ایک ایک ٹکرا پیش کرتی تھی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ آئس لینڈ میں وہیل، مچھیروں کو مچھلیاں پکڑنے میں مدد دیتی ہے اور اپنی اجرت وصول کرتی ہے۔وہیل مچھیروں کو بتاتی ہے کہ وہ کہاں جال پھینکیں اور جب مچھلیاں جال میں پھنس جاتی ہیں تو وہ اپنی اجرت کے طور پر پکڑی جانے والی مچھلیوں میں سے کچھ حصہ لیتی ہے۔