یک پاکیزہ اور غیر ت مند لڑکی کا عاشق کو جواب

مصنف : احمد علی بخاری

سلسلہ : ادب

شمارہ : جنوری 2012

( ہر لڑکی کو ایسا ہی ہونا چاہیے !!!)

تو تم کہتے ہو تمہیں مجھ سے محبت ہے ؟

آؤ ، اپنی ذات کے اس پہلو سے ملواؤں تمہیں

میں کیا ہوں ، اور کون ہوں ؟

یہ بتاؤں تمہیں !

میں اپنی ماں کی تربیت میں ڈھلا ہوا اک سانچہ ہوں ،

اپنے بابا کی امیدوں سے پرُ ایک خاکہ ہوں میں

اپنے بھائی کی غیرت ہوں ،یہ جانتی ہوں میں !

اس گھر کی عزت ہوں ،یہ مانتی ہوں میں !

تو پھر بہک جاؤں میں ؟،یہ ممکن ہی نہیں !!!

رشتے اور بھی ہیں ! ، تم ہی تو نہیں !

مجھ سے ، محبت ان کو بھی ہے

صرف تم ہی تو نہیں !!!

عزت کے پاسباں بنو اور

اپنے اللہ کو راضی کرو !!!

عمل کر کے تو دیکھو

بہت سکھ پاؤ گے !!!