س: مطلقہ یا بیوہ خاتون اور اس کی اولاد کی ضروریات اور نان و نفقہ کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے؟
ج: خاتون اگر اپنے باپ کے گھر میں ہے تو یہ باپ کی ذمہ داری ہے۔ اگر باپ نہیں ہے تو بھائیوں کی ذمہ داری ہے، اگر اپنے شوہر کے گھر میں ہے تو ان کی ذمہ داری ہے۔ اور اس کی ضروریات پوری کرنا محض کوئی تطوع نہیں ، بلکہ فرض ہے ۔