دیتے ہیں صدا یہ قلب و جگر ، اللہ اللہ رب العزت
ہے تو ہی مالک خشک و تر ، اللہ اللہ رب العزت
تو اول بھی تو آخر بھی تو ظاہر بھی تو باطن بھی
ہے پیارا نام ترا اکبر ، اللہ اللہ رب العزت
میں جہاں بھی دنیا میں جاؤں تیری ذات کا ہی جلوہ پاؤں
جنہیں دیکھ کے آتا ہے لب پر ، اللہ اللہ رب العزت
تو خالق ہے مخلوق ہیں ہم تو رازق ہے مرزوق ہیں ہم
محتاج ہیں تیرے جن و بشر ، اللہ اللہ رب العزت
تیری ذات ازل سے کامل ہے تو یکتا صفات کا حامل ہے
چلتا ہے حکم ترا سب پر ، اللہ اللہ رب العزت
ہو جس کا وظیفہ صبح و مسا بس خالق کل کی حمد وثنا
وہ کیوں نہ کہے روز محشر ، اللہ اللہ رب العزت
یہ تو ہے بلال جو حمد سرا ہے سب یہ تری مادر کی دعا
تھا جس کی زبا ں پہ شام و سحر ، اللہ اللہ رب العزت