حمد رب کریم
دے اپنے دل سے صدا لا الہ الا اللہ
نبی کا بن کے گدا لا الہ الا اللہ
جہاں پہ آدمی خود کو خدا سمجھتا ہو
وہیں پہ پڑھ کے سنا لا الہ الا اللہ
جو جان نکلے تو یا رب کرم یہ فرمانا
زباں سے ہو یہ ادا لا الہ الا اللہ
کسی نے پوچھا کہ جنت کی کوئی قیمت ہے
تو مصطفیؐ نے کہا لا الہ الا اللہ
جلائے گی نہ اُسے آگ بھی جہنم کی
ہو جس کے دل پہ لکھا لا الہ الا اللہ
سکون قلب ہے پوشیدہ ذکر تعالیٰ میں
ہر ایک غم کی دوا لا الہ الا اللہ
پکارتا رہا عابدؔ تو ایک دن تجھ کو
خدا سے دے گا ملا لا الہ الا اللہ
عابدؔ علی شاہ