حمد رب جلیل

مصنف : نفیس احمد نفیس

سلسلہ : حمد

شمارہ : جنوری 2019

حمد رب جلیل
نظر چار سُو آئے رَحمت خُدا کی
دو عالم پہ چھائی عِنایت خدا کی
سَجا جو سِتاروں کا اِک آشیانہ
جَڑے چاند سُورج ہے عَظمت خُدا کی
بَیاں کرتا ہے چَشمہء آبِ زَم زَم
وہ شفقت خُدا کی محبّت خُدا کی
کہ طوفان میں جو اُتاری تھی کَشتی
دِکھانی تھی سب کو وہ حِکمت خُدا کی
دَھڑکتے ہیں دِل جب تو کرتے ہیں رَب رَب
دِلوں پر ہے ایسی حکومت خدا کی
خُدا نے بنائی یہ ساری خُدائی
خُدا جانتا ہے مشیّت خُدا کی
نفیس اپنے رَب کو اگر کر لے راضی
خُدا پھر ہے تیرا ہے جنّت خُدا کی
نفیس احمد نفیس ناندوروی 

***