سوال: ونڈوز XPمیں "xp"کا مطلب کیا ہے اور ہوم یا پروفیشنل ورژن کے لیے مجھے کیا سلیکٹ کرنا چاہیے؟
جواب: XPانگریزی زبان کا لفظ Experience سے لیا گیا ہے۔ جس کا مطلب ‘‘تجربہ’’ کے ہیں۔ ونڈوزXPکے ہوم اور پروفیشنل ایڈیشن تقریباً ایک جیسے ہیں۔ پروفیشنل ایڈیشن میں صرف اضافی فیچرز ہیں لیکن وہ ہوم یورزرز کو متوجہ نہیں کریں گے۔ ونڈوز ایکس پی(xp)، ونڈوز این ٹی ۴ اور ونڈوز ۲۰۰۰ ٹیکنالوجی پر مشتمل ہے۔ مائیکروسافٹ ونڈو این ٹی ۴ اور ونڈوز ایکس پی (xp)ہوم ایڈیشن بھی ونڈوز۹۵؍۹۸ اور ونڈوز meکو تبدیل کرے گا۔ قیمت اور پیکیجنگ کے رنگوں کے علاوہ بنیادی فرق درج ذیل ہیں۔
ونڈوز ایکس پی (xp)ہوم ایڈیشن:
یہ بہت سے یوزرز کو بنیادی سپورٹ فراہم کرتا ہے چونکہ تمام یوزرز ایڈمنسٹریٹرز ہیں اس لیے محدود اختیارات کے ساتھ یوزراکاؤنٹس بنانے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ اس کے علاوہ اس مشین پر فائلز یا فولڈرز کو دوسرے یوزرز سے محفوظ رکھنے کا کوئی طریقہ نہیں ہے۔ بلٹ ان فیچرز نیٹ ورکنگ کو سپورٹ کرتے ہیں۔
ونڈوز ایکس پی پروفیشنل ایڈیشن:
یہ یوزرز کے درمیان سیکورٹی کے علاوہ بہت سے یوزرز اور پروفائلز کے لیے سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ اس کے تحت ایک یوزر ایڈمنسٹریٹر ہوتا ہے یعنی وہ سسٹم میں ہر قسم کی تبدیلی کرنے کا مجاز ہوتا ہے یا ایک محدود اختیارات والے یوزر کے کسٹمائیز کرنے جیسے اختیارات کا حامل ہوتا ہے۔
مثال کے طور پر ایک ہی سسٹم پر ایک یوزر کا فولڈر دوسرے فولڈرز سے محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔ اس کے لیے آپ ٹولز اور پرائیویٹ فائلز بھی کنفیگرڈ کر سکتے ہیں۔ بلٹ ان فیچرز نیٹ ورکنگ کے علاوہ ونڈوز این ٹی ڈومین کو شامل کرنے کے لیے سپورٹ فراہم کرتے ہیں۔ پروفیشنل ایڈیشن میں درج ذیل حصے شامل ہوتے ہیں جو ہوم ایڈیشن میں نہیں پائے جاتے:
کنٹرول پینل اور سٹارٹ مینیو میں پائے جانے والے ایڈمنسٹریٹو ٹولز
خود کار ریکوری سسٹم (ASR)
بیک اپ
بوٹ کنفیگریشن مینجر
ڈرائیو کیوری
گروپ پالیسی ریفریشن یوٹیلیٹی
ملٹی لنگوئل یوزرانٹرفیس(MUI)ایڈ آن
این ٹی ایف ایس اینکرپشن یوٹیلیٹی
آف لائن فائلز اور فولڈرز
اوپن فائلز
پرفارمنس لاگ مینجر
ریموٹ ڈیسک ٹاپ
شیڈولڈ ٹاسکس کنسول
سیکورٹی ٹیمپلیٹ یوٹیلیٹی
ٹاسک کل
ٹاسک لسٹ
ٹیل نیٹ ایڈمنسٹریٹر:
یہ دویا چار سی پی یوز والے ملٹی پراسیسر سسٹمز، ڈائیمیک ڈسکس اور فیکس کو بھی سپورٹ فراہم کرتا ہے۔ چنانچہ نارمل گھر کے استعمال کے لحاظ سے، ہوم ایڈیشن بہتر رہے گا۔
سوال : میرا کمپیوٹر بے حد سست ہے۔ کوئی ایسا طریقہ بتائیں جس سے یہ بہت بہتر ہو جائے؟
جواب: وہ لوگ جو کمپیوٹر استعمال کرتے ہیں اور اس کو استعمال کرتے وقت محسوس کرتے ہیں کہ ان کے آپریٹنگ سسٹم میں مینو پروگرام کافی سست اوپن ہوتے ہیں۔ وہ اپنے اس کمپیوٹر میں تھوڑی سی تبدیلی کرنے کے بعداس کی رفتار میں نمایاں فرق محسوس کر سکتے ہیں۔ اپنے کمپیوٹر کے مینو کی رفتار تیز کرنے کے لیے آپ اپنے کمپیوٹر کے startبٹن پر کلک کرکے Runپر کلک کریں۔ ظاہر ہونے والے بکس میں Regeditکے الفاظ لکھ کر OKپر کلک کر دیں۔ Open Regedit Editorہو جائے گا۔
Regeditکمپیوٹر کے پروگرام کا وہ حصہ ہے جو کمپیوٹرکے متعلق تمام انفارمیشن اپنے اندر محفوظ رکھتا ہے، چاہے وہ ہارڈ ویئر سے متعلق ہوں یا پھر سافٹ ویئر سے۔ جب آپ کی سکرین پر Regeditکی ونڈو کھل جائے تو یہاں پر آپ درج ذیل آپشن کو سلیکٹ کریں۔
Key_Current_Userڈبل کلک کرکےExpandکر لیں۔ مزید فولڈر ظاہر ہوں گے۔ اب Control Panelکے فولڈر کو ڈبل کلک کرکے Expandکر لیں۔ مزید فولڈر ظاہر ہوں گے۔ پھر Desktopکے فولڈر پر سنگل کلک کریں۔ دوسری طرف ماؤس کا رائٹ بٹن کلک کرنے سے ایک بکس Newکے نام سے open ہو گا۔ اس بکس میں ہم String valueپر ڈبل کلک کریں۔ ظاہر ہونے والے بکس کی Value کا نام Menushowdelayکراس value پر ڈبل کلک کریں۔ ظاہر ہونے والے بکس کو Valuedataلائن میں Oلکھ دیں۔
اس ویلیو کو اپنی رجسٹری میں لکھنے کے بعد آپ اس کو Saveکر لیں اور اپنے کمپیوٹر کو Restartکر دیں۔ اب جب آپ اپنے کمپیوٹر کو دوبارہ اسٹارٹ کریں تو آپ دیکھیں گے کہ آپ کے پروگرام مینو آپ کی سکرین پر بہت تیزی سے کھل جایا کرے گا۔
سوال: ونڈوز ایکس پی(xp)ونڈوز کے سابقہ ورژنز کے مقابلے میں سست نظر آتی ہے۔ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے کہ میں رفتار تیز کر سکوں؟
جواب: اگرچہ ونڈوز ایکس پی(xp)۲۳۳ میگا ہرٹز پراسیسر اور ۶۴ میگا بائیٹس کی ریم والے کمپیوٹر پر بھی چل سکتی ہے ۔ لیکن مائیکروسافٹ پراسیسر کے لیے کم از کم ۳۰۰ میگا ہرٹز اور ریم کے لیے ۱۲۸ ریم تجویز کرتی ہے۔ اگر آپ اس سے زیادہ کی ریم انسٹال کرتے ہیں، یہ اتنا ہی تیزی سے کاموں کو سر انجام دے گی۔ اگر آپ کا کمپیوٹر تجویز کردہ ضروریات سے زیادہ ہے تو آپ اپنے کمپیوٹر میں مناسب تبدیلیاں لائیں۔
سٹارٹ مینیو میں موجود ہیلپ اور سپورٹ سنٹر میں سسٹم کی کارکردگی کی بہتری کے لیے آپشنز موجود ہیں۔ مثال کے طور پر مائیکروسافٹ نے بتایا ہے کہ جب یوزر ایک وقت میں بہت سے فائل آئیکونز کو سلیکٹ کرکے ماؤس کو ڈریگ کرتا ہے تو کارکردگی سست پڑ سکتی ہے۔ کمپنی کے بتائے گئے طریقے کے مطابق مائی کمپیوٹر پر رائیٹ کلک کریں۔ پراپرٹیز سلیکٹ کریں اور ایڈوانسڈٹیب پر کلک کریں۔ کارکردگی کے دوران سیٹینگز پر کلک کریں اور پھر ویژل ایفیکٹیس ٹیب پر کلک کریں۔ OKکرنے سے پہلے سلیکشن ٹرائینگولر آپشن کو دیکھ لیں۔ کچھ یوزرز نے یہ معلوم کیا ہے کہ ونڈوز ایکس پی (xp)یوزر فرینڈلی سے گرافکس انٹرفیس کے ساتھ ونڈوز کلاسیک موڈ کی طرف تبدیلی پی سی کی رفتار کو بہتر بنا سکتی ہے۔
کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر رائیٹ کلک کریں۔ پاپ اپ مینیو سے پراپرٹیز سلیکٹ کریں۔ انٹرفیس ونڈوایکس پی(xp)سے ونڈو کلاسیک موڈ کی طرف تبدیلی پی سی کی رفتار کو بہتر بنا سکتی ہے۔
کمپیوٹر کے ڈیسک ٹاپ پر رائٹ کلک کریں۔ پاپ اپ مینیو سے پراپرٹیز سلیکٹ کریں۔ انٹر فیس ونڈو ایکس پی (xp)سے ونڈو کلاسیک میں تبدیل ہو جائے گا۔
اس کے علاوہ، ویب پر بہت سی سائٹس ونڈوز پر تکیہ کیے ہوئے سسٹمز کی کارکردگی اور رفتاری کی بہتری کے بارے میں رہنمائی کرتی ہیں۔ جیسے www.tweakxp.comیہ سائیٹ ایکس پی (xp)سسٹم کو کسٹمائیز کرنے کے ۳۰۰ طریقے بتاتی ہے۔