حمد رب جلیل
نہ کوئی آنکھ ہو میلی نہ دل ہی کالا رہے
وہ نور دے کہ نہ کوئی بھٹکنے والا رہے
شعور و فکر کے ایسے چراغ دے ہم کو
جہالتوں کا کہیں ذکر نہ حوالہ رہے
نہ رہگزر، نہ کوئی رہنما ہو تیرے سوا
کہیں کلیسا و مندر ہو نہ شوالا رہے
چراغ علم کے ایسے ہمیں ودیعت کر
کہ ظلمتوں کا کہیں بھی نہ بول بالا رہے
میرے خدا ہمیں وہ روشنی عطا کر ، کہ
دئیے بجھا بھی دئیے جائیں تو اجالا رہے
احمد بشیر طاہر