طائف میں نبی ﷺ کی دعا

مصنف : شیخ الحدیث مولانا محمد زکریاؒ

سلسلہ : دعا

شمارہ : اپریل 2005

اے اللہ تجھی سے شکایت کرتا ہوں میں اپنی کمزوری اور بے کسی کی اور لوگوں میں ذلت اور رسوائی کی ۔ اے ارحم الراحمین تو ہی ضعفا کا رب ہے اور تو ہی میرا پروردگار ہے ۔ تو مجھے کس کے حوالے کرتا ہے، کسی اجنبی بیگانہ کے جو مجھے دیکھ کر ترش رو ہوتا ہے اور منہ چڑ ھاتا ہے یا کہ کسی دشمن کے جس کو تو نے مجھ پر قابو دے دیا۔ اے اللہ اگر تو مجھ سے ناراض نہیں ہے تو مجھے کسی کی بھی پروا نہیں ہے ۔ تیر ی حفاظت مجھے کافی ہے میں تیرے چہرہ کے اس نور کے طفیل جس سے تمام اندھیرے روشن ہو گئے اور جس سے دنیا اور آخرت کے سارے کام درست ہو جاتے ہیں اس بات سے پناہ مانگتا ہوں کہ مجھ پر تیرا غصہ ہو، یا تو مجھ سے ناراض ہو تیر ی ناراضی کااس وقت تک دور کرنا ضروری ہے جب تک تو راضی نہ ہو، تیرے سوا کوئی طاقت ہے نہ کوئی قوت۔ (ترجمہ مولانا زکریاؒ)