آؤ ہنسیں

مصنف : مسعود اختر

سلسلہ : لطائف و ظرائف

شمارہ : جنوری 2007

             بارڈر پر ایک سپاہی نے کرنل سے کہا کہ میرے گھر بیٹا پیدا ہو ا ہے میں چھٹی جانا چأہتاہوں کرنل نے کہا کہ حالات بہت خراب ہیں چھٹی نہیں مل سکتی ۔سپاہی کے اصرار پر کرنل نے کہا کہ چھٹی تو مل جائے گی مگر تمہیں دشمن کا ایک ٹینک لانا ہو گا۔ سپاہی نے کہا سر کل ایک ٹینک مل جائے گا۔ دوسرے دن سپاہی نے کرنل سے کہا کہ سر وہ ٹینک حاضر ہے ۔کرنل نے کہا بہت اچھا لیکن اگر تم ایک ٹینک اورلے آؤ تومیں تمہیں بیس دن کی چھٹی دے دوں گا دوسرے دن ایک اور ٹینک موجود تھا ۔کرنل نے کہا میں تمہیں ایک مہینے کی چھٹی دوں گا اکر تم یہ بتا دو کہ یہ ٹینک تم کیسے لے کرآئے ۔ سپاہی نے کہا سر ان کو بھی چھٹی چاہیے ہوتی ہے ۔ (بوقت ضرورت وہ ہم سے لے جاتے ہیں اور ہم ان سے لے آتے ہیں)

٭مرسلہ، مسعود اختر ، راولپنڈی٭